جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

خواجہ برادران کی گرفتاری، ن لیگ نے بڑا قدم اٹھا لیا چیف جسٹس سے بھی کیا بڑی اپیل کر دی گئی

datetime 11  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے خواجہ برادران کی گرفتاری کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی جس میں چیف جسٹس آف پاکستان سے یکطرفہ احتساب کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔(ن) لیگ کی کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی طرف سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے خواجہ سعد رفیق

اور خواجہ سلمان رفیق کی گرفتاری انتہائی قابل مذمت ہے۔نیب خواجہ برادران کیخلاف ایک بھی ثبوت عدالت میں پیش نہیں کر سکا۔اس کے باوجود خواجہ برادران کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔نیب منتخب سیاستدانوں کو انتقام کا نشانہ بنارہا ہے۔ایسے حالات میں چیئر مین نیب کی شخصیت بھی متنازعہ ہو چکی ہے۔نیب گزشتہ دو سالوں سے مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کیخلاف بغض اور عداوت پر مبنی کاروائیاں کررہا ہے۔نیب میاں نواز شریف،شہباز شریف ،مریم نواز ،راجہ قمر السلام،حافظ نعمان کیخلاف ایک بھی ثبوت عدالت میں پیش نہیں کر سکا۔نیب اپنے قوانین کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔لہذا یہ ایوان نیب کی جانب سے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی انتقامی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہے ۔نیب ایک مخصوص جماعت کیخلاف کاروائی کررہا ہے ۔نیب میاں نواز شریف،شہباز شریف ،مریم نواز ،راجہ قمر السلام،حافظ نعمان کیخلاف ایک بھی ثبوت عدالت میں پیش نہیں کر سکا۔نیب اپنے قوانین کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔لہذا یہ ایوان نیب کی جانب سے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی انتقامی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہے ۔نیب ایک مخصوص جماعت کیخلاف کاروائی کررہا ہے ۔مسلم لیگ ن ایسے بزدلانہ ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ۔ہمارے صبر کا مسلسل امتحان لیا جا رہا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان یکترفہ احتساب کا نوٹس لیں اور چیئر مین نیب سے اس کی وضاحت طلب کریں۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…