نیب کے پاس مالم جبہ، ہیلی کاپٹر ،چنیوٹ آئرن اور ای بی اوآئی کیسز کی انکوائری کا وقت نہیں، 25ارب کی پشاور میٹرو 80ارب کے کھڈوں میں کیسے تبدیل ہوئی؟خواجہ برادران کی گرفتاری پر ن لیگ کا شدید ردعمل

11  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی گرفتاری پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی گرفتاری موجودہ حکومت کی سیاسی انتقام کی ایک کڑی ہے ٗنیب کو 25ارب کی پشاور میٹرو 80ارب کے کھڈوں میں کیسے تبدیل ہوئی نظر نہیں آرہا۔ ایک بیان میں

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اپنی نااہلی اور مصنوعی کارکردگی دکھانے کے لئے سیاسی پکڑ دھکڑ کی جارہی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کواپنی نااہلی اور پاکستان کی عوام کا حقیقی مینڈیٹ چوری کرنے کا خوف ہے ۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ نیب کے پاس مالم جبہ کیس ، ہیلی کاپٹر کیس، چنیوٹ آئرن اور کیس جہانگیر ترین اور ای بی اوآئی کی انکوائری کرنے کا ٹائم نہیں۔ مریم اور نگزیب نے کہا کہ نیب کو 25ارب کی پشاور میٹرو 80ارب کے کھڈوں میں کیسے تبدیل ہوئی نظر نہیں آرہا۔ مریم اور نگزیب نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی گرفتاری حکومت کا وہی سیاسی انتقام ہے ٗحکومت صرف ایک چیز میں مصنوعی کارگردگی دیکھا رہی ہے جو سیاسی انتقام ہے ۔انہوںنے کہا کہ خواجہ سعد رفیق نے ہائیکورٹ میں ڈی جی نیب لاہور سے انکوائری کسی اور کو دینے کی درخواست کی تھی انہوںنے کہاکہ سوال یہ ہے کہ نیب کے پاس مالم جبہ ریزوٹس کی انکوائری کا وقت نہیں؟ ٗنیب کے پاس عمران خان کے ہیلی کاپٹر کا ذاتی استعمال کرنے کی انکوائری کا وقت نہیں؟ ٗای آو بی آئی اور چنیویٹ کے آئرن اور کی انکوائری کا وقت نہیں؟ ٗ20 ارب کی میٹرو 80 ارب کے کھڈوں میں تبدیل ہوگئی اسکی انکوائری کا وقت نہیں ہے؟ ٗمقصد صرف سیاسی انتقام اور شریف خاندان سے انتقام لینا ہے انہوںنے کہاکہ چوری مینڈیٹ ہوتو ایسا ہی خوف ہوتا ہے ٗحکومت کواصل خوف اپنی کارکردگی اور چوری کئے مینڈیٹ کا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…