لاہور (نیوز ڈیسک) محکمہ سیاحت نے زرعی سیاحتی پروگرام متعارف کروادیا جس کے تحت ہر ماہ پنجاب کے مختلف دیہی علاقوں فیملی فروٹ فیسٹیولز کا انعقاد کیا جائے گا۔اس حوالے سے صوبائی وزیر یاسر ہمایوں کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور نئی نسل کو زراعت کی طرف راغب کرنے کے لئے ایگری ٹوریزم شروع کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر کو پہلا فروٹ فیسٹیول شرقپور میں منعقد ہو گا،دیہی زراعی سیاحتی فیسٹیول سے ملکی زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا ۔