اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ملک میں 41 فیصد علاقے پر تیل وگیس کی تلاش جاری ہے،تیل وگیس کی تلاش کے سلسلے دس بلاکس کے لائسنس جاری کردئیے گئے ہیں ۔نئے بلاکس میں تیل وگیس کی تلاش کے لئے ٹینڈرز جاری کئے جارہے ہیں ۔حکومت سرحدی علاقوں میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں شرو ع کرنے جارہی ہے۔ منگل کو وزیر پٹرولیم ڈویژن غلام سرور خان نے سالانہ ٹیکنیکل کانفرنس سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ
ملک میں 41 فیصد علاقے پر تیل وگیس کی تلاش جاری ہے ۔تیل وگیس کی تلاش کے سلسلے دس بلاکس کے لائسنس جاری کردئیے گئے ہیں ۔نئے بلاکس میں تیل وگیس کی تلاش کے لئے ٹینڈرز جاری کئے جارہے ہیں ۔حکومت سرحدی علاقوں میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں شرور کرنے جارہی ہے ۔تیل وگیس تلاش کرنے والی کمپنیوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔حکومت آئندہ چند سالوں میں آف شور سرگرمیاں شروع کرنے جارہی ہے۔