اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ایک ایک روپے کی فکر ہوتی ہے کہ کہاں خرچ کرنا ہے‘ وزیراعظم نے کفایت شعاری مہم کا آغاز کیا‘ تحریک انصاف کیلئے اس وقت کوئی سیاسی چیلنج نہیں‘ نواز شریف اور آصف زرداری اپنا آخری الیکشن لڑچکے ‘ ہمیں جو پاکستان ملا وہ معاشی طور پر کھوکھلا تھا‘ ہماری حکومت کو
گورننس اور معیشت کا چیلنج درپیش ہے،احتساب کا عمل شروع کیا ہے، وزرا سے سوالات بھی احتساب ہے، وزیر اعظم نے سب وزرا کو بتا دیا ہے کہ آپ جوابدہ ہیں، عوام کے ایک ایک روپے ٹیکس کی حکومت جوابدہ ہے۔ منگل کو وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات کر رہے ہیں جس سے قومی خزانے کو فائدہ پہنچے گا، گزشتہ روز کابینہ کے خصوصی اجلاس میں تمام وزرا نے اپنی کارکردگی بیان کی۔فواد چوہدری نے کہا کہ کارکردگی کے ساتھ وزیر اعظم نے وزرا سے سوال جواب بھی کیا، نئی روایت ہے کہ وزرا اپنی اور وزارت کی کارکردگی سے آگاہ کر رہے ہیں۔ مدینہ کی ریاست کی طرف بڑھنے کی ابتدائی ہے ہر کوئی جوابدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں جو بھی کام ہو رہا ہے اس سے متعلق باز پرس ہوئی، اخراجات کم کرنا اور گاڑیاں وغیرہ نیلام کرنا پہلی مرتبہ ہو رہا ہے۔ ہمارا کوئی سیاسی ہدف نہیں ہمارا فوکس اس وقت چیلنجز سے نمٹنا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے اپنی سیاست کرلی ہے، دونوں نے آخری وقت جیل یا گھر میں گزارنا ہے۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی سیاست کا محور اب صرف تنقید ہے۔ ہم کوئی بھی اچھا کام کریں یہ صرف تنقید ہی کریں گے اور کچھ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے احتساب کا عمل شروع کیا ہے، وزرا سے سوالات بھی احتساب ہے۔ ماضی میں جیسی سیاست
ہوئی اس سے اداروں میں تنزلی آئی، عمران خان نے سب وزرا کو بتا دیا ہے کہ آپ جوابدہ ہیں، عوام کے ایک ایک روپے ٹیکس کی حکومت جوابدہ ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں نے نواز شریف کا لندن میں 4 کروڑ سے زائد کا علاج ہوا۔ بات صرف یہاں نہیں رکی جو پی آئی اے کا جہاز گیا اس پر بھی 4 کروڑ سے زائد خرچہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ جاتی امرا میں ایک اینٹ بھی
انہوں نے اپنے پیسوں سے نہیں لگائی۔ عوام کے پیسوں سے گورنر ہاس میں چائے پی جاتی تھی۔ قومی خزانے سے پیسے ان کی عیاشیوں پر خرچ ہوئے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمیں پاکستان جیسے ملا اس کی معاشی صورتحال عوام کے سامنے ہے، ہم معیشت کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہماری حکومت کو گورننس اور معیشت کا چیلنج درپیش ہے، ہمارے لیے چیلنج ہے کہ ہم نے پاکستان کو اپنے پاں پر کھڑا کرنا ہے۔