لندن (آن لائن) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میری دنیا کی کسی ملک میں کوئی پراپرٹی نہیں ہے معلومات کے تبادلے پر ہماری حکومت نے معاہدے کئے تھے اور 2016 میں او ای سی ڈی کے معاہدے پر پیرس پر دستخط ہوئے اور معلومات کا تبادلہ ستمبر 2018 میں ہونا تھا۔ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ او ای سی ڈی معاہدے کے تحت معلومات کا تبادلہ ستمبر 2018 میں ہونا تھا 2016 میں او ای سی ڈی
کے معاہدے پر پیرس پر دسخط ہوئے ہماری ٹیم سوئیزر لینڈ گئی جس پر سوئس حکام نے کہا کہ آپ بتائیں کہ کس کا اکاؤنٹ ہے اور اکاؤنٹ نمبر کیا ہے اس معاملے پر سوئٹزر لینڈ کی وجہ سے تاخیر ہوئی او ای سی ڈی کی ویب سائٹ پر تمام معلومات دستیاب ہیں میری دنیا کے کسی ملک میں کوئی جائیداد نہ ہیں ہے میری تمام جائیداد کا ریکارڈ الیکشن کمیشن کے پاس موجود ہے حکومتی ارکان میڈیا میں اور پریس کانفرنس مین غلط بیانی کر رہے ہیں۔