پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

تمام سرکاری افسران و ملازمین کا نیا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ،دو صفحات پر مشتمل فارم جاری ،اب کیا کچھ بتاناہوگا؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 10  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کا نیا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ کر لیا، سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 1 سے 22 تک کے وفاقی ملازمین کی تفصیلات مانگ لیں۔ ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین سے تفصیلات مانگنے کیلئے دو صفحات پر مشتمل فارم جاری کر دیا گیا ہے، فارم کے ذریعے ملازمین کو ذاتی اور پیشہ وارانہ تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق فارم میں ملازمین کا نام، ولدیت، شناختی کارڈ نمبر، دوہری شہریت،

جنس، بلڈ گروپ، پاسپورٹ نمبر، ازدواجی حیثیت، شریک حیات کی دوہری شہریت اور بچوں کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔فارم میں مذہب، گاڑی، موٹر سائیکل، معذور ہونے یا نہ ہونے، عہدہ، سکیل اور سرکاری ملازمت شروع کرنے کی تاریخ کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ سروس گروپ، تعیناتی کا مقام، صوبے کا نام، تعلیمی قابلیت، گزشتہ 3 سال میں حاصل ٹریننگ، رہائش اور یکم جولائی 2018 تک کی پوزیشن کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…