اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت بھی ن لیگ کے نقش قدم پر چل نکلی، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے بیرون ملک سرمایہ پاکستان میں لانے کے لیے ایک اور ایمنسٹی سکیم لانے پر غور شروع کر دیا ہے، اس سکیم میں ٹیکس ادائیگی کی شرح کو آسان بنائے جانے کا امکان ہے، ذرائع کا
کہنا ہے کہ نئی ایمنسٹی سکیم پر کام شروع کر دیا گیا ہے، اس سکیم کا مقصد بیرون ملک اثاثے اور رقوم کو پاکستان میں لانے کے لیے آسانیاں دینا ہے، نئی ایمنسٹی سکیم کے تحت جدید طریقہ کار کے مطابق اثاثے اور دولت کو قانونی بنا سکیں گے۔ گزشتہ سکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والے اب اس نئی سکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔