پاکستان کادفاع ناقابل تسخیر ہو گیا، پاک بحریہ نے ایسی جگہ بحری اڈا قائم کرلیا کہ دشمنوں پر لرزہ طاری ہو گیا

10  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان میری ٹائم کے کیٹی بندر میں نو تعمیر شدہ بیس کا افتتاح کردیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان میری ٹائم کے کیٹی بندر میں بیس کی افتتاحی تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی مہمان خصوصی تھے۔چیف آف دی نیول اسٹاف کو پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی بیس کیٹی بندر کے کردار، مشن، ذمہ داریوں اور آپریشنل چیلنجز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔مہمان خصوصی نے بیس کا دورہ کیا اور پاکستان میری ٹائم

سیکیورٹی ایجنسی کی ساحلی علاقوں میں نئے یونٹس کے قیام کی کاوشوں کو سراہا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بیس آبی وسائل کے تحفظ اور سمندر میں غیر قانونی ماہی گیری کے عمل کی روک تھام یقینی بنائے گا۔اس کے علاوہ کیٹی بندر بیس کے قیام سے عوام اور ماہی گیروں کو سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی فوری سہولیات بھی فراہم کی جا سکیں گی۔افتتاحی تقریب میں مقامی ایم این اے، ڈی جی پی ایم ایس اے، فلیگ اور دیگر آفیسران اور مقامی انتظامی آفیشلز بھی شریک تھے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…