اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے پر غور شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ملازمین کے لیے مدت ملازمت 60 سال سے 63 سال کرنے کے لیے تجاویز صوبائی کابینہ کو پیش کر دی گئی ہیں۔تجاویز میں کہا گیا ہے کہ 1960ء میں ریٹائرمنٹ کی عمر 50 سال تھی۔1973ء میں ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال مقرر کی گئی،سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت کی پالیسی اوسط عمر کے تناسب سے تیار کی گئی تھی۔1960
ء میں پاکستان میں اوسط عمر 45-26 اور ریٹائرمنٹ کی عمر 50 سال جب کہ 1960ء میں ہی اوسط عمر 54۔38 اور مدت ملازمت کی حد 60 سال مقرر کی گئی۔26سال گزرنے کے بعد بھی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ نہیں کیا گیا،تجاویز میں کہا گیا ہے کہ مدت ملازمت میں توسیع سے خزانے پر پنشن کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم کیا جا سکے گا جب کہ تین سالوں میں حکومت کو 5.76 بلین روپے کی بچت ہو گی،تجربہ کار بیوروکریسی کے بڑھتے ہوئے خلا کو بھی کم کیا جاسکے گا۔