آشیانہ کرپشن کیس میں نیب شہبازشریف کے خلاف کوئی پیش رفت نہیں دکھاسکا،احتساب عدالت کا تحریری فیصلہ جاری

9  دسمبر‬‮  2018

لاہور(آن لائن) احتساب عدالت نے آشیانہ ہاسنگ کرپشن کیس میں سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔احتساب عدالت کے 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے کے مطابق آشیانہ کرپشن کیس میں نیب کا تفتیشی افسر شہباز شریف کے دیئے گئے آخری جسمانی ریمانڈ میں کوئی پیش رفت نہیں دکھا سکا۔

فیصلے میں لکھا ہے کہ جاری کیس کی بنیاد دستاویزی شواہد پر مبنی ہے جو پہلے ہی عدالت میں ریکارڈ کا حصہ بن چکا ہے اور عدالت میں اس کیس کا عبوری ریفرنس بھی دائر ہوچکا ہے جو کہ زیرا التوا ہے لہذا مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا جاتا ہے۔تحریری فیصلے میں شہباز شریف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے مکل پر کمیشن کی کرپشن، کک بیکس اور مالی فوائد حاصل کرنا ثابت نہیں ہوسکا لہذا شہباز شریف کا مزید جسمانی ریمانڈ نہ دیا جائے۔یاد رہے کہ 6 دسمبر کو احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہاسنگ اسکینڈل میں گرفتار مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے مزید جسمانی ریمانڈ سے متعلق قومی احتساب بیورو کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف آشیانہ ہاسنگ اسکینڈل کے سلسلے میں 5 اکتوبر سے نیب لاہور کی تحویل میں ہیں جن کا متعدد بار جسمانی ریمانڈ لیا گیا ہے۔  احتساب عدالت نے آشیانہ ہاسنگ کرپشن کیس میں سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔احتساب عدالت کے 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے کے مطابق آشیانہ کرپشن کیس میں نیب کا تفتیشی افسر شہباز شریف کے دیئے گئے آخری جسمانی ریمانڈ میں کوئی پیش رفت نہیں دکھا سکا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…