ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کا مڈ ٹرم انتخابات کا بیان دھمکی ہے اگر وقت سے پہلے انتخابات ہوئے تو کیا ہوگا؟، ن لیگ کے اہم رہنما احسن اقبال نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 9  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال( آن لائن ) سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کا مڈ ٹرم انتخابات کا بیان دھمکی ہے جبکہ آرڈیننس کے ذریعے قانون سازی جمہوریت اور پارلیمنٹ سے مذاق ہے اہلیت اور قابلیت سے محروم حکومت ہزار دن بھی گزار لے تو پیچھے ہی جائے گی آگے بڑھنے کا وژن ہی نہیں ہے۔اتوار کے رو زمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کامڈٹرم الیکشن کرانے کا بیان دھمکی ہے اگر وقت سے پہلے انتخابات ہو ئے

تو عوام ان کی ضمانتیں ضبط کرا دیں گے احسن اقبال نے کہا کہ کہتے ہیں آڈیننس کے ذریعے قانون سازی کریں گے آڈیننس کے ذریعے قانون سازی جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ساتھ مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس نہ تو کوئی روڈ میپ ہے اور نہ ہی کوئی صلاحیت نا اہل حکومت 100 دن تو کیا ہزار دن بھی گزار ہے تو پیچھے ہی جائے گی ۔ اگر مڈٹرم انتخابات کا ایڈونچر کیا گیا تو تحریک انصاف کے نمائندوں کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…