جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خیبرپختونخوا میں بدعنوانیوں اور غیر معیاری سڑک کی تعمیر پر آواز کیوں اٹھائی؟ حکومت نے جرمن سفیر مارٹن کوبلر کیخلاف بڑا فیصلہ کر لیا

datetime 9  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے جرمنی کے اسلام آباد میں تعینات سفیر مارٹن کوبلر کی سفارتی آداب کے منافی سرگرمیوں کا نوٹس لے لیا۔ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے سفیر نے خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ کی ایک غیر معیاری سڑک کا سوشل میڈیا پر ذکر کیا تھا اور اس کی تصویر بھی لگائی تھی، جب یہ معاملہ موجودہ حکومت کے اعلیٰ حکام تک پہنچا تو فیصلہ کیا گیا کہ کیوں نہ جرمن سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا جائے۔

اس سے قبل بھی جرمن سفیر سفارتی آداب کے خلاف مختلف معاملات کو سوشل میڈیا کی زینت بناتے رہے ہیں، واضح رہے کہ جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے خیبر پختونخوا میں ناقص معیار کی سڑک کی تعمیر پر سوال اٹھائے تھے،جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے ازاخیل میں مقامی آبادی اور جرمن حکومت کے تعاون سے تیار کردہ سڑک کی تصویر ٹوئٹ کی، مارٹن کوبلر نے کہا کہ مقامی افراد نے ضلع نوشہرہ کے گاؤں ازاخیل بالا میں ایک کلومیٹر طویل سڑک 12 انچ کی تہہ کے ساتھ صرف 40 لاکھ روپے میں بنائی جس کے لیے مالی معاونت جرمنی کی جانب سے فراہم کی گئی لیکن خیبر پختونخوا حکومت نے ایک کلومیٹر سڑک صرف 6 انچ کی تہہ کے ساتھ ایک کروڑ روپے میں بنائی۔اس کا مطلب ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے 60 لاکھ روپے مہنگی سڑک بنائی اور اس کا معیار بھی مقامی آبادی کی تعمیر کردہ سڑک سے کم ہے، مارٹن کوبلر نے کہا تھا کہ کوئی مجھے بتا سکتا ہے ایسا کیوں ہے؟۔ مارٹن کوبلر نے اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں یہ ٹوئٹ شیئر کرائی تھی۔یاد رہے کہ اب پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے پاکستان میں خود موٹرسائیکل چلانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستان کے قدرتی مناظر بالخصوص مارگلہ کے دامن میں واقع شہر بے مثال اسلام آباد بہت پسند ہے۔ جرمن سفیر نے کہا کہ وہ ہمیشہ روڈ سیفٹی بالخصوص موٹرسائیکل کی سواری کے دوران حفاظتی اقدامات کے بارے میں آگاہی پھیلانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے ڈرائیوروں کو ہیلمٹ پہننے کی تلقین کی۔ انہوں نے پنجاب پولیس کی جانب سے ہیلمٹ کی پابندی نہ کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف اقدامات کو سراہا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…