منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیب نے آصف علی زرداری کے خلاف بدعنوانی کا ایک اور کیس تیار کرلیا،80کروڑ کا پلاٹ مالکان سے زبردستی 40 کروڑ میں سودا کرکے 20 کروڑ روپے ادا کئے ،حیرت انگیز انکشافات

datetime 9  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف بدعنوانی کا ایک اور کیس تیار کرلیا ہے جبکہ آصف علی زرداری سمیت دیگر کے خلاف انویسٹی گیشن حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔ جلد ریفرنس دائر کردیا جائے گا۔

نیب کے تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ 2014ء میں آصف زرداری نے کلفٹن بلاک 5 میں پلاٹ نمبر 103سروے نمبر 15کے مالکان سے زبردستی خریدا۔اس وقت پلاٹ کی مالیت 80 کروڑ روپے تھی۔ 40کروڑ روپے میں سودا کرکے 20 کروڑ روپے ادا کیے جبکہ پلاٹ انور مجید کے نام منتقل کرایا گیا۔ دوسری جانب انہی افراد کو دباؤ میں لا کر نہر خیام پلاٹ جی سی ون ایک ارب 20 کروڑ روپے میں خریدنے پر مجبور کیا۔ خریداری کی رقم اومنی گروپ کی تین کمپنیوں کو منتقل کی گئی۔ رقم اومنی گروپ کی کمپنی عمر ایسوسی ایٹ، اے ون انٹرنیشنل اور اقبال میٹلز کو منتقل ہوئی۔ کچھ عرصہ بعد ایس بی سی اے نے اس پلاٹ کی لیز منسوخ کردی۔ نیب کی جانب سے نوٹسز بھیجنے کے باوجود آصف زرداری، انور مجید اور زین ملک پیش نہیں ہوئے۔ یکم دسمبر کو متاثرہ افراد نے جوڈیشل مجسٹریٹ شاہ رخ شاہنواز کے سامنے 164 کا بیان بھی قلمبند کرادیا۔  قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف بدعنوانی کا ایک اور کیس تیار کرلیا ہے جبکہ آصف علی زرداری سمیت دیگر کے خلاف انویسٹی گیشن حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔ جلد ریفرنس دائر کردیا جائے گا۔ نیب کے تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ 2014ء میں آصف زرداری نے کلفٹن بلاک 5 میں پلاٹ نمبر 103سروے نمبر 15کے مالکان سے زبردستی خریدا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…