بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

شہریوں پر کوڑا ٹیکس ،اب ماہانہ کتنی بڑی رقم وصول کی جائے گی؟ حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 9  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آ ئی این پی) پنجاب کے چار اضلاع کے رہائشیوں پر کوڑا ٹیکس لگانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں،نجی ٹی وی کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے چار اضلاع کے رہائشیوں پر کوڑا ٹیکس لگانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، کوڑا ٹیکس 100 سے لیکر 1000 تک ماہانہ لینے کی تجویز زیر غور ہے تاہم اس حوالے سے حکومت کیبنٹ ڈویژن سے منظوری لے گی۔حکومت پنجاب نے قرض پر ویسٹ کمپنیاں چلانے سے معذرت کرلی ہے، لاہور سمیت چار اضلاع 46ارب 85 کروڑ روپے کے

مقروض ہیں اور سابق حکومت پنجاب قرض حسنہ دیکر کمپنیاں چلارہی تھی۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ذمہ 39ارب 6 کروڑ، راولپنڈی 5ارب91 کروڑ، گوجرانوالہ 1 ارب 22 کروڑ، سیالکوٹ ویسٹ کمپنی کے ذمہ 50 کروڑ اور بہاولپور کے ذمہ 15 کروڑ ہے۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ماہانہ 14 ارب سے زائد خرچ کررہی ہے، لاہور کے رہائشی 35 روپے گھریلو ادا کررہے ہیں جس کو بڑھایا جائے گا جب کہ انکم کے مطابق اخراجات کے لیے کوڑا ٹیکس آئندہ سال لگایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…