بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی بحری جہاز کو تباہ کرنے والی پاکستانی آبدوز ہنگور کا پرومو جاری،ہنگور نے ایک بھارتی بحری جہاز کو تباہ اور دوسرے کو ناکارہ بنایا تھا

datetime 9  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آ ئی این پی)پاک بحریہ نے 1971 میں بھارتی بحریہ کے جہازوں کو ناکوں چنے چبوانے والی آب دوز ہنگور کی لازوال کامیابی کی یاد میں پرومو جاری کردیا ہے۔اتوار کو 9 دسمبر 1971 میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والی آب دوز کی یاد میں آج ہنگور ڈے منایا گیا،

اس حوالے سے پاک بحریہ نے ایک پرومو بھی جاری کیا جس میں نوجوانوں کی مہارت اور عزم و حوصلے کی لازوال کہانی بیان کی گئی۔  پرومو میں جرات و بہادری کے تاریخی واقعے کی عکس بندی کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پاکستانی آب دوز ہنگور نے بھارت کے بحری جہاز ککری کو سمندر برد اور کرپان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا تھا۔ یہ کارنامہ جنگِ عظیم دوئم کے بعد پہلی بار سر انجام دیا گیا تھا۔آب دوز ہنگور کو 1971 میں پاکستان کی ساحلی سرحدوں کی نگرانی کے لیے تعینات کیا گیا تھا،9 دسمبر 1971 کو تار پیڈو میزائل سے لیس آب دوز ہنگور نے بھارت کے دو بحری جہازوں کو سرحد عبور کرتے دیکھا تو دشمن کو نشان عبرت بنا ڈالا اور بہادری کی نئی تاریخ رقم کی۔ہنگور ڈے کی مناسبت سے میری ٹائم میوزیم کراچی میں بھی ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی وائس ایڈمرل عبید اللہ خان تھے۔ تقریب میں آب دوز ہنگور اور اس کے شیر دل عملے کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ پاک بحریہ نے 1971 میں بھارتی بحریہ کے جہازوں کو ناکوں چنے چبوانے والی آب دوز ہنگور کی لازوال کامیابی کی یاد میں پرومو جاری کردیا ہے۔اتوار کو 9 دسمبر 1971 میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والی آب دوز کی یاد میں آج ہنگور ڈے منایا گیا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…