بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

’’ فضل الرحمن ،سراج الحق اسلام نہیں اسلام آباد کے خواہشمند ہیں‘‘ 150سے زائد علماء کا اجلاس،عمران خان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا

datetime 9  دسمبر‬‮  2018 |

لاہور(آئی این پی ) جامع مسجد فردوس شالیمار باغ لاہور میں قائداعظم محمدعلی جناحْ کے ساتھی مولاناملک شاہ احمدخان کی زیر صدرت پنجاب کے مختلف اضلاع سے 150سے زائد علماء کی شرکت ، وزیراعظم عمران خان کے ریاست مدینہ طرزکی حکومت کے قیام کی غیر مشروط تائید،مولاناملک شاہ احمدخان کو سرپرست اعلی مقرر کیاگیا،

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو یقین دہانی کروائی جائے گی کہ آپ ریاست مدینہ کے قیام کا اعلان کریں ہزاروں علماء کرام آپ کے ساتھ معاون کھڑے ہونگے ،ملک شاہ احمدخان نے کہاکہ یہ ملک اسلام کے نام پر وجود میں آیاہے 70سالوں میں کسی حکمران کو یہ جرأت نہ ہوئی کہ وہ ریاست مدینہ طرز کی حکومت کے قیام کی کرئے،عمران خان واحدلیڈر عمران خان جس نے یہ اعلان کیاہے ،عمران خان کی تائید اور حمایت میں پورے ملک میں کانفرنسزز اور سیمینار کا ااہتمام کیا جائے گا۔ملک شاہ احمدخان نے کہاکہ مولانافضل الرحمن ،سراج الحق اسلام نہیں اسلام آباد کے خواہشمند ہیں ،مولانافضل الرحمن اور سراج الحق سمیت مخالفت کرنے والے گھبرائے ہوئے ہیں کہ انہیں کہیں اسلامی ریاست میں کوڑے نہ پڑجائیں ،اگر یہ اسلامی ریاست کیلئے مخلص ہیں تو عمران خان کا ساتھ دیں ،اس کیلئے رکاوٹیں پیدا نہ کریں،پہلے سو دنوں میں وفاقی وزرا ء کے استعفوں کی مثال سابقہ حکومتوں میں نہیں ملتی ،عمران خان نے خیبرپی کے میں 25ممبران صوبائی اسمبلی کوہارس ٹریڈنگ کی شکایت پر پارٹی سے نکال کر ثابت کیاتھاکہ وہ ملک میں کرپشن کا نظام نہیں چلنے دیں گے ،مولاناملک شاہ احمدخان نے مزید کہاکہ اس وقت جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ،چور اور لٹیرے اپنے لئے خطرہ محسوس کر رہے ہیں کہ انہیں لوٹی ہوئی رقم واپس نہ کرنی پڑ جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…