اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2019 کا معاہدہ طے پا گیا اس سلسلے میں معاہدہ 2019 پر پاکستان اور سعودی وزراء نے دستخط کئے ۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستان کے حج کوٹہ میں 5 ہزار افراد کا اضافہ کیا گیا ٗ
پاکستان سے آئندہ سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 افراد حج ادا کر سکیں گے۔روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں پاکستانی حجاج کو مرحلہ وار شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ٗ ابتدائی طور پر صوبہ سندھ کے 35 ہزار حجاج مستفید ہونگے ٗمنصوبے کے تحت حاجیوں کی تصدیق و امیگریشن کا عمل کراچی ایئرپورٹ پر ہو گا۔ ترجمان کے مطابق معاہدے کی رو سے پاکستانی حجاج کو ای ویزہ دیا جائے گا۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کر رہے ہیں ۔سعودی حکام کے مطابق 2 ہزار ریال فیس خاتمے کا فیصلہ خادم حرمین شریفین سے مشاورت کے بعد ہو گا۔سعودی حکام نے بتایا کہ نئی مردم شماری کے مطابق حج کوٹہ میں اضافے پر غور کیا جائے گا ٗزیادہ تر پاکستانی حجاج کو اولڈ منی میں ٹھہرنے کی کوشش کی جائے گی۔ پیر نو ر الحق قادری نے کہاکہ تجاویز پر عملدرآمد کرنے پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2019 کا معاہدہ طے پا گیا اس سلسلے میں معاہدہ 2019 پر پاکستان اور سعودی وزراء نے دستخط کئے ۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستان کے حج کوٹہ میں 5 ہزار افراد کا اضافہ کیا گیا ٗپاکستان سے آئندہ سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 افراد حج ادا کر سکیں گے۔روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں پاکستانی حجاج کو مرحلہ وار شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ٗ ابتدائی طور پر صوبہ سندھ کے 35 ہزار حجاج مستفید ہونگے