منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

ڈیل کی خبریں، نوازشریف کی خاموشی کی وجہ کیا ہے؟خواجہ سعد رفیق نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 9  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ مسلم لیگ (ن ) کی کوئی ڈیل نہیں ہورہی ہے ،میاں نوازشریف کی خاموشی کا مطلب سمجھنا چاہیے ،نیب انتقامی کارروائیاں کررہی ہے ، قیصر امین بٹ مجبور شخص ہے انہیں ڈرگز دی جارہی ہیں جن لوگوں نے تحقیقات کرنی ہیں وہ ذاتی مخالف ہیں ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے والٹن روڈ پر کارکنا ن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ قانون کی حکمرانی کی دھجیاں اڑائی گئیں، ہمیں انصاف

نہیں دیا جارہا ہے ،نیب انتقامی کارروائیاں کررہی ہے ، قیصر امین بٹ مجبور شخص ہے انہیں ڈرگز دی جارہی ہیں جن لوگوں نے تحقیقات کرنی ہیں وہ ذاتی مخالف ہیں ،ہمار اقصور یہ ہے کہ میں بولتا ہوں اور بولتا رہوں گا ۔ انہوں نے کہاکہ نالائقوں اور نا اہلوں کی حکومت مسلط کردی گئی جنہیں کچھ معلوم نہیں ،پاکستان کو ایسے گروہ کے سپرد کردیا جو گالیاں دینے میں ماہر ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن ) کی کوئی ڈیل نہیں ہورہی ہے ،میاں نوازشریف کی خاموشی کا مطلب سمجھنا چاہیے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…