لاہور(آئی این پی) گور نرہاؤس لاہور کو انتظامیہ نے دہشت گردی کے خطرہ کی وجہ سے 5کی بجائے2بجے ہی عوام کیلئے بند کردیا۔ذرائع کے مطابق گور نر ہاؤ س سیکرٹریٹ کو پولیس اور دیگر ذرائع سے یہ اطلاع دی گئی کہ لاہور میں کچھ دہشت گرد موجود ہیں۔
جو کسی رش والے مقامات کو نشانہ بنا سکتے ہیں جسکے بعد گور نر ہاؤس کی انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے گور نر ہاؤس کو عوام کیلئے پانچ کی بجائے دو بجے ہی بند کردیا ہے جبکہ گور نر ہاؤس کی سیکورٹی کو بھی مزید سخت کر دیا ہے ۔