اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک) راحیل شریف جنہوں نے آپریشن ضرب عضب شروع کرکے دہشتگردوں کا ملک بھر سے صفایا کر دیا جس کے بعد رد الفساد شروع ہوا جس میں دہشتگردوں کے سلیپر سیلز کا بھی خاتمہ کرنے کا کام کامیابی سے جاری ہے ۔اس جنگ میں پاک فوج اور پاکستانی عوام نے بے پناہ قربانیاں دیں اور ملک کو امن کا گہوارہ بنانے میں کوئی کثر نہ اٹھا رکھی۔اس میں ان کا کردار نہایت اہم رہا ۔
تاہم اب وہ ریٹائرمنٹ کے بعداسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ ہیں اور سعودی عرب میں ہوتے ہیں جہاں سے ان کی اکثر تصاویر سامنے آتی ہیں جنہیں پاکستانی بے پناہ پسند کرتے ہیں ۔سوشل میڈیا پر راحیل شریف کی ایک اور تصویر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ سعودی عرب کی ایک مسجد میں موجود ہیں جہاں وہ نمازیوں سے خطاب کر رہے ہیں۔ان کی اس تصویر پرسوشل میڈیا صارفین نے بہت سراہا ہے۔