منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی حکومت کے ہاؤسنگ پروگرام میں ترک شدہ سیکٹرز کو نظر انداز کر دیا گیا ، میڈیا رپورٹس

datetime 8  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے ہاؤسنگ پروگرام میں معطل شدہ سیکٹرز کو نظر انداز کر دیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت جو کہ ملک میں کم آمدنی والے طبقہ کے لئے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام پر توجہ دے رہی ہے ،

نے وفاقی دارالحکومت کے ترک شدہ رہائشی سیکٹر کی ترقی کو نظر انداز کر دیا ہے جہاں پر ہزاروں لوگوں کو سمویا جا سکتا ہے ۔آئی سیکٹر جو کہ کم آمدنی والے افراد کے لئے ڈیزائن کئے گئے تھے ۔ کئی سالوں سے معطل پڑے ہیں اور اس کی وجہ وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) کی غفلت ہے ۔ مختلف وجوہات بتاتے ہوئے یہ شہری ادارہ ان سیکٹر کی تعمیر میں دلچسپی ظاہر نہیں کر رہا یہاں تک کہ ان علاقوں میں بھی جہاں پر اراضی اس کے قبضے میں ہے ۔سیکٹر آئی پندرہ 2005 میں کم آمدنی والے طبقے کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا یہاں 10289 پلاٹ ہیں اور سی ڈی اے کے پاس تقریباً 90 قبضہ ہے تاہم یہ ان سیکٹر کی ڈویلپمنٹ پر توجہ نہیں دے رہا ۔ جس طرح آئی بارہ کی اراضی پر سی ڈی اے کا مکمل قبضہ ہے لیکن کسی ڈویلپمنٹ کا کوئی نشان موجود نہیں ۔دریں اثناء وزیر اعظم کے خصوصی معاون برائے سی ڈی اے امور ایم این اے علی اعوان نے کہا ہے کہ نئے سیکٹر کی ڈویلپمنٹ کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ترک شدہ سیکٹر کا معاملہ عشروں پرانا اور پیچیدہ ہے لیکن وہ اسے بھی حل کرنے کے لئے پرعزم ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے ہاؤسنگ پروگرام میں معطل شدہ سیکٹرز کو نظر انداز کر دیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت جو کہ ملک میں کم آمدنی والے طبقہ کے لئے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام پر توجہ دے رہی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…