بدھ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2024 

پورے ملک میں آج سے بارشوں کا آغاز،سلسلہ کب تک جاری رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے ایسی پیش گوئی کر دی کہ آپ بھی کانپ اٹھیں گے

datetime 8  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن )محکمہ موسمیات نے آج اتوار سے منگل تک بارشوں کی پیشنگوئی کر دی جبکہ مون سون میں کم بارشوں کے باعث ڈیمز میں پانی کی کمی کا خدشہ ،بلوچستان میں بارشیں نہ ہونے کے باعث زراعت،لائیو سٹاک متاثر ہونے کا امکان ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے گذشتہ مون سون میں معمول سے کم بارشوں کے بعد رونما ہونے والی صورتحال کے بعد ملک میں خشک سالی کا تیسراالرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک میں معمول سے کم بارشیں ہونے کے باعث رواں سال کی تیسری خشک سالی الرٹ جاری کر دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے 27اضلاع کو درمیانے درجے سے لے کر شدید خشک سالی کا سامنا ہے آواران ،بولان ،گوادر،چاغی ،کیچ،خاران،نوشکی ،پنچگور،واشک،مستون گاور کوئٹہ اس فہرست میں شامل ہیں دوسری جانب سندھ میں بدین ،دادو،حیدرآباد ،جامشورو،کراچی ،خیر پور،لاڑکانہ، مٹیاری ،بڈعیدن،روہڑی ،سجاول،ٹھٹھہ،تھرپارکراور عمر کوٹ وغیرہ شامل ہیں اور اس خشک سالی کے اثرات واضع نظر آرہے ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال صوبہ سندھ مین معمول سے 71فیصد کم اور بلوچستان میں 44.2فیصد کم بارشیں ہوئیں جبکہ سندھ کے 19 اور بلوچستان کے 8 اضلاع کو شدید خشک سالی کا سامنا ہے اسی طرح خیبرپختونخوا میں معمول سے46فیصد کم بارشیں ہوئیں۔ دوسری جانب پنجاب میں صورتحال سب سے بہتر ہے تاہم وہاں اگست میں معمول سے کم بارشیں دیکھی گئیں محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں ڈیموں میں پانی کی سطح 9سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے کا کہا گیا ہے جبکہ بارشیں نہ ہونے اور خشک سالی کے باعث زراعت اور لائیو سٹاک متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان نے آن لائن کو بتایا کہ رواں ماہ ملک کے بالائی علاقوں تین مراحل میں بارشیں ہونے کا امکان ہے پہلا مرحلہ آج شروع ہو گا جو منگل تک جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ رواں سال مون سون کے موسم میں معمول سے کم بارشیں ہوئیں جس کے باعث ملک کے بڑے ڈیموں میں پانی زخیرہ نہ ہو سکا اور بارشیں کم ہونے کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں کو شدید خشک سالی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ اب بھی اگر معمول سے زیادہ نہ ہوئیں تو بلوچستان اور سندھ کے علاقوں میں خشک سالی کا سامنا رہے گا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے منگل کے دوران کوئٹہ، ژوب، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانولہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، ڈی جی خان ڈویژن ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بنوں، ڈی آئی خان، ملتان، ساہیوال، بہاولپور،سکھر، کراچی اور مکران ڈویڑن میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران مالاکنڈ ڈویژن (سوات، چترال، کالام، مالم جبہ، اپردیر)، ہزارہ ڈویژن، مری ، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں برفباری کا امکان بھی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود اور موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم(شام/رات) میں کوئٹہ، ژوب، قلات، ڈی آئی خان، بنوں، کوہاٹ، مالاکنڈ، مردان، سرگودھا، راولپنڈی،گوجرانولہ ڈویژن، اسلام آباد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔آج ریکارڈ کیے گئے مقامات کادرجہ حرارت:سکردو منفی08،استور، ہنزہ، گوپس منفی 04،کالام منفی 02، بگروٹ، دیر منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔

موضوعات:



کالم



ہرقیمت پر


اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…