بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

فواد چوہدری کی معروف قادیانی شخصیت سے اہم ملاقات،کیا باتیں ہوئیں؟ تفصیلات منظر عام پر،سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2018 |

لندن (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلااعات ونشریات چوہدری فواد حسین سے ایف سی او منسٹر فار ہیومن رائٹس اینڈ یونائیٹڈ نیشن (یو این) لارڈ طارق احمد نے ملاقات کی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور معروف قادیانی شخصیت طارق احمد کی اس ملاقات کا احوال ربوہ ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بھی لکھا، معروف قادیانی شخصیت طارق احمد نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ فواد چوہدری سے میڈیا کی آزادی، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون کی اہم ترجیحات سمیت وسیع پیمانے پر تخلیقی بحث ہوئی،

معروف قادیانی شخصیت طارق احمد نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے ملاقات میں مذہبی آزادی اور میڈیا کی آزادی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔فواد چوہدری پر قادیانی شخصیت سے ملاقات پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلااعات ونشریات چوہدری فواد حسین سے ایف سی او منسٹر فار ہیومن رائٹس اینڈ یونائیٹڈ نیشن یو این لارڈ طارق احمد نے ملاقات کی ، وزیر اطلاعات نے دونوں ممالک کے مابین منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لئے تعاون کی اہمیت پر زور دیا،دونوں اطراف نے باہمی تعاون کی مضبوطی اور فروغ کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا جبکہ فواد چوہدری نے کہاکہ قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،انتہاپسندی کے عفریت سے چھٹکارے کے لئے عالمی کاوشیں درکار ہیں ،وزیر اطلاعا ت کی سوشل میڈیا پر تشدد اور نفرت انگیزی پھیلانے کے خلاف بین الاقوامی ریگولیٹری نظام کے قیام کی تجویز کاایف سی او منسٹر نے تجویز کا خیرمقدم کیا اور حکومت برطانیہ کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے ایف سی اومنسٹر فار ہیومن رائٹس اینڈ یونائیٹڈ نیشن یو این لارڈ طارق احمد نے ملاقات کی۔وزیر اطلاعات نے لارڈ طارق احمد کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے سماجی اور معاشی اصلاحاتی ایجنڈے کے متعلق آگاہ کیا۔

لارڈ طارق احمد نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے پاکستان میں ہونے والی مثبت پیشرفت کو سراہتی ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،انتہاپسندی ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس عفریت سے چھٹکارے کے لئے عالمی کاوشیں درکار ہیں۔دونوں وزرا کے مابین سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والے مواد کے تدارک کیلئے تعاون پر گفتگو ہوئی ۔وزیر اطلاعات کی جانب سے سوشل میڈیا پر تشدد اور نفرت انگیزی پھیلانے کے خلاف بین الاقوامی ریگولیٹری نظام کے قیام کی تجویز پیش کی گئی ۔ایف سی او منسٹر نے تجویز کا خیرمقدم کیا اور حکومت برطانیہ کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وزیر اطلاعات نے دونوں ممالک کے مابین منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لئے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں اطراف کا باہمی تعاون کی مضبوطی اور فروغ کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…