پنگریو(این این آئی)سابق وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقارعلی مرزانے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اورفریال تالپراحتساب کے شکنجے میں پھنس چکے ہیں اس لیے یہ پیروں فقیروں اوردرگاہوں پرجاکراپنی جان چھڑانیکی کوشش کررہے ہیں مگراب ان کے احتساب کی باری آچکی ہے میں نے آٹھ سال قبل سندھ دھرتی کے دشمنوں اورظالموں کے خلاف جس جدوجہد کا آغاز کیا تھااورآج
تک ان کے خلاف لڑرہا ہوں اس کاپھل ملنے والا ہے اوراب مہینوں میں نہیں بلکہ دنوں میں عوام کوکرپٹ ٹولے سے چھٹکاراملنے والا ہے پنگریوکے قریب ملکانی شریف میں منعقدہ مچ کچہری کے شرکا سے خطاب اورمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقارعلی مرزانے کہا کہ چندروزقبل میں نے لندن میں آخری دھکہ دے دیا ہے جس کے نتائج جلدسامنے آجائیں گیاورسندھ کے عوام کی ادے اورادی سے جان چھوٹ جائے گی انہوں نے کہا کہ انورمجید جیسے آدمی قانون کی گرفت میں ہیں پہلے ایسا نہیں تھا یہ معمولی بات نہیں ہے انورمجید کومہمان بنانے کے لییجیل میں نہیں رکھاگیا ابھی بہت کچھ ہونا ہے ڈاکٹرذوالفقارعلی مرزانے کہا کہ میں ایساکام کرناچاہتاہوں جس سے سندھ کی آئیندہ سات نسلوں کی کرپٹ ٹولے سے جان چھوٹ جائے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آصف زرداری میراکیااحتساب کرے گا اس نے مجھ پراورمیرے کارکنوں پر بتیس بتیس مقدمات درج کرائے ہیں یہ میرامزید کیا کچھ بگاڑیں گے اب ان کے احتساب کی باری آچکی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع بدین میں پانی کا شدیدبحران ہے اورہمارے پاس اپنے عزیزوں کی میتوں کو غسل دینے کے لیے پانی دستیاب نہیں ہے مگر سندھ کے حکمرانوں کی ٹنڈوالہ یار میں واقع سو فیصد زمینیں آباد ہیں یہ ظلم نہیں تواورکیا ہے انہوں نے مزیدکہا کہ سندھ کے آبپاشی افسران بھی حکمران ٹولے کے لیے غیرقانونی کام کررہے ہیں
انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے ورنہ ان افسران کوبھی جوابدہ ہونا پڑے گا ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر ذوالفقارعلی مرزانے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت کو آئے ہوئے ابھی تین ماہ ہوئے ہیں تین ماہ کے اندرکسی کی کارکردگی کا تعین کرنا ممکن نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اگرآصف علی زرداری حکومت چلا سکتا ہے تو عمران خان کیوں حکومت نہیں چلاسکے گا عمران خان حکومت بھی
اچھی طرح چلائے گا اوراحتساب کا سلسلہ بھی جاری رکھے گااورکسی کرپٹ کو نہیں چھوڑے گا ڈاکٹر ذوالفقارعلی مرزا نے کہا کہ انہیں سندھ دھرتی سے پیار ہے سندھ کی ثقافت کے رنگ بہت نرالے ہیں مچ کچہریوں کا انعقاد ثقافت کی ترویج میں بہت معاون ثابت ہوریا ہے اس طرح کی کچہریوں سے عوام کو آپس میں قریب آنے کا موقع ملتا یے مچ کچہری سے لطف علی ملکانی.دلبر سندھی اوردیگرنے بھی خطاب کیا مچ کچہری میں سندھ کے نامورادیبوں دانشوروں شاعروں اورفن کاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور کچہری کے شرکا سے خوب داد حاصل کی قبل ازیں ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا نے پنگریو میں مختلف محلوں میں فاتحہ خوانیاں بھی کیں مرزاگروپ کے مقامی رہنما بھی اس موقع پران کے ہمراہ تھے..