بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

قوم کی باہمت بیٹی نے مزار قائد پر لڑکیوں کی تصاویر بنانے والے شخص کو پکڑ کر نشان عبرت بنا دیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) شہر قائد کی باہمت بیٹی نے مزارقائدپرغیراخلاقی حرکات کرکے خواتین کو ہراساں کرنیوالے شخص کوپکڑلیا۔تفصیلات کے مطابق واقعہ گزشتہ روزمزارقائدکے احاطے میں پیش آیاتھا جہاں ایک مشکوک شخص مزارقائدپرآنے والی خواتین کی تصاویربنارہا تھا۔باہمت لڑکی نے خواتین کی تصاویربنا نے میں اس شخص سے موبائل فون چھین لیا، جب موبائل فون چیک کیا گیا تو اس میں مذکورہ لڑکی سمیت دیگرخواتین کی 3تصاویرلی گئی تھیں۔اس ساری کارروائی کے دوران لڑکی تصاویر کھینچنے والے شخص کی

ویڈیو بناتی رہی، جبکہ مشکوک شخص کیمرے سے اپنا منہ چھپا نے کی ناکام کوشش کرتا رہا۔لڑکی کا کہنا ہے کہ مزارِ قائد ایک محترم جگہ جہاں لوگ اپنے اہل خانہ کے ساتھ آتے ہیں ، ساتھ ہی یہ ایک فیملی تفریح گا ہ بھی ہے ویڈیو بنانے کا مقصد یہ ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ اس شخص کو ساری دنیا دیکھے کہ یہ کیا حرکت کررہا ہے ۔ لوگ یہاں فاتحہ خوانی کے لیے آتے ہیں اور یہ یہاں خواتین کی تصاویر بناتے پھررہے ہیں۔دوسری جانب مزارقائدکی انتظامیہ نے  تصاویرلینے والے شخص کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہ کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…