بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

شہبازشریف کا اپنے ملازمین کو پہچاننے سے انکار، مسرور اور مقصودنے شریف فیملی کے اکاؤنٹ میں کتنی رقم جمع کرائی ؟ نیب کے سنسنی خیز انکشافات،نیا پنڈورا باکس کھل گیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(اے این این) نیب نے تفتیشی رپورٹ میں کہا ہے کہ شہباز شریف بیٹوں کوتحائف کی مدمیں 17کروڑکے ذرائع آمدن نہ بتاسکے، اکاؤنٹ میں 2011 سے 2017 کے دوران 14 کروڑآئے، مسرور انوراور مزمل رضا متعددبارشریف فیملی کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کرتے رہے۔تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے گرفتار شہبازشریف کی تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ۔

رپورٹ میں کہا شہباز شریف بیٹوں کوتحائف کی مدمیں 17کروڑکے ذرائع آمدن نہ بتاسکے ، شہبازشریف کے اکاؤنٹ میں2011سے2017کے دوران 14 کروڑآئے، 2 کروڑسے زائد رمضان شوگرملز کے توسط سے مری میں بطورجائیداد لیزحاصل کی۔نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسرور انورکے ذریعے2014 سے2017میں ساڑھے5کروڑمنتقل ہو ئے، شہباز شریف رقم کی ترسیل کے حوالے سے بھی نیب کو جواب نہ دے سکے، 3 کروڑ90 لاکھ 2013 سے 2015 کے درمیان اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے، رقم آشیانہ ہاؤسنگ کے ٹھیکے کے پروسس کے دوران منتقل کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق مسرور انوراور مزمل رضاشریف خاندان کے ملازم ہیں ، دونوں متعددبارشریف فیملی کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کرتے رہے ، مسرور انوراور مزمل رضا نے2010 سے 2017 کے دوران رقوم منتقل کیں ، ملک مقصود احمد کے اکاؤنٹ میں 3 ارب 40 کروڑ روپے منتقل کئے۔نیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے دوران تفتیش مسرورانور اور مقصود احمد کوپہچاننے سے انکارکردیا، مقصود احمد کاریکارڈ کے مطابق دفتری پتہ اورفون نمبر شہباز شریف کاہی ہے، مقصود،مسرور،فضل داد کومشکوک ٹرانزیکشن کی تفتیش کے لئے طلب کیاگیا۔خیال رہے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں احتساب عدالت نے شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا اور نیب کی جانب سے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی تھی۔نیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے ملازم کی جانب سے دونوں اکاؤنٹس میں ڈالی گئیں رقوم مشکوک ہیں،ملک مقصود نے اپنا جو پتہ لکھوایا وہ شہباز شریف کا ایڈریس ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…