اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما محمد زبیر نے کہاہے کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات ممکن ہیں ، حکومت کی خواہش ہے کہ ان کو15 اضافی نشستیں دلوائی جائیں۔ایک انٹرویومیں محمد زبیر نے کہا کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات ممکن ہیں ، حکومت کی خواہش ہے کہ اس کو 15اضافی نشستیں دلوائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسد عمر کہتے ہیں د و تین سال تک ملک کے
معاشی حالات بہتر ہوجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ میثاق جمہوریت کوچھو ڑ کر ایک اتفاق رائے تھا کہ چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپوزیشن لیڈر کو بنایا جائیگا لیکن اس وقت ایسا ظاہر کیا جارہاہے کہ چیئر مین پی اے سی کے اختیارات بہت زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر شہبازشریف بھی چیئر مین پی اے سی بن جائیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ پی اے سی میں صرف چیئر مین ہی نہیں بلکہ کمیٹی کے ممبران بھی ہوتے ہیں اور چیئر مین پی اے سی ان کو نظر انداز کرکے کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا۔