جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے اس معاملے میں تاخیر ہو رہی ہے،چیف جسٹس ثاقب نثار برہم، بڑا حکم جاری کردیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے بنی گالا میں غیرقانونی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ ریگولرائزیشن اس لیے تاخیر کا شکار ہے کہ اس میں وزیراعظم کا معاملہ بھی ہے۔ منگل کو سپریم کورٹ میں بنی گالا میں غیرقانونی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بابر اعوان کہاں ہیں، میرا خیال ہے کہ انہوں نے التوا کی درخواست بھجوائی ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے

کہ ریگولرائزیشن عمران خان کی نشاندہی پر شروع کی گئی۔چیئرمین سی ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ 100 سے زیادہ ریگولرائزیشن کی درخواستیں آچکی ہیں اور سی ڈی اے نے سپلیمنٹری رپورٹ فائل کی ہے۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اس رپورٹ میں ریگولرائزیشن سے متعلق سفارشات ہیں۔انہوں نے کہاکہ لیک ویوپارک میں تفریحی کمپنیوں کے معاملے پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے معائنہ کرنا تھا،معلوم ہوا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عہدہ چھوڑ چکے ہیں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل سیدھی اور سچی بات کرتے تھے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ریگولرائزیشن اس لیے تاخیر کا شکار ہے کہ اس میں وزیراعظم کا معاملہ بھی ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ریگولرائزیشن کے بغیر ہاؤسنگ سوسائٹی کو اجازت نہیں دیں گے، وہاں بجلی اور گیس لگانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل کی وہاں 100 کنال اراضی ہے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ 100 کنال زمین کا مطلب یہ نہیں کہ ہاؤسنگ سوسائٹی بنائیں، آپ کو ماحولیات اور دیگر اداروں سے اجازت لینا ہوگی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس معاملے پر اب ایسا کچھ رہ نہیں گیا، معاملہ نمٹا سکتے ہیں، سی ڈی اے بتائے زون 4 کی کیا صورتحال ہے؟چیئرمین سی ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ زون 4 کو چار حصوں میں تقسیم کیا، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ دیکھیں ہاؤسنگ سوسائٹی کس حصے میں آتی ہے؟جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ بنی گالہ کا مسئلہ بڑی حد تک حل ہو گیا ہے۔اس موقع پر اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ مختلف طریقوں سے ریگولرائزیشن کے مسائل حل ہوسکتے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بنی گالہ کا بہت رومانس تھا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ معاملے پر توجہ دلانے والے بابر اعوان نے اب التوا کی

درخواست کردی ہے۔نجی زمین کے مالک کی جانب سے عدالت میں پیش ہونے والے وکیل نے کہا کہ وزیر اعظم نے ریگولرائزیشن کے لیے کمیشن بنانے کی تجویز دی ہے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ وزیر اعظم جو پالیسی بنائے ٗاسے ماسٹر پلان سے مشروط کر دیں۔ڈی جی ماحولیات نے بتایا کہ بوٹینکل گارڈن کی کچھ زمین حاصل کی جا چکی ہے، کچھ باقی ہے، 7 میں سے 2 افراد سے زمین واگزار کرالی ہے۔چیف جسٹس نے ہدایت کی

کہ پولیس کو ساتھ لے جا کر زمین واگزار کروائیں، بوٹینیکل گارڈن کی ساری زمین آج ہی واگزار کرائیں، اتنی بڑی زمینوں پر قبضہ مافیا بدمعاشی سے بیٹھا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ریگولرائزیشن سی ڈی اے کا کام ہے وہی اسے انجام دے۔بعد ازاں سپریم کورٹ نے بوٹینکل گارڈن کی اراضی ایک ہفتے میں واگزار کرانے کا حکم دیدیا جس کے بعد بنی گالہ تعمیرات سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی گئی۔



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…