پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

ڈگری اور نوکری بہت چھوٹی چیزیں ہیں، نوجوان کسے اپنی منزل بنائیں؟ مولانا طارق جمیل کاایسا فکر انگیز خطاب جو ہر پاکستانی کو ضرور پڑھنا چاہئے

datetime 4  دسمبر‬‮  2018 |

لاہور (این این آئی) معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ دنیا کے مسائل کا حل کسی دانشور کے پاس نہیں بلکہ صرف حضرت محمدؐ کی سیرت کی روشنی میں تمام مسائل کا حل تلاش کر سکتے ہیں، ڈگری اور نوکری بہت چھوٹی چیزیں ہیں، طلبا ء و طالبات اللہ کی رضا کو اپنی منزل بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی شعبہ امور طلبہ کے زیر اہتمام سیرت النبیؐ پرمنعقدہ تقریب سے نیو کیمپس کرکٹ گراؤنڈ میں کیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر ، ڈائریکٹر شعبہ امور طلبہ ڈاکٹر عصمت اللہ، رجسٹرا ر ڈاکٹر محمد خالد خان،کالم نگار الطاف حسن قریشی،سینئر فیکلٹی و انتظامی عہدیداران ، ملازمین وطلباؤ طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اپنے خطاب میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد اللہ کی رضا ہونا چاہئے جو دنیا اور آخرت کی کامیابی کے لئے ضروری ہے اور اللہ کی رضا کو پانے کا راستہ حضرت محمد ؐکی ذات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کو کھو دینا ہی ہلاکت اور تباہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں پر ظلم و ذیادتی مت کریں ، کسی کے مال میں خیانت نہ کریں، والدین کو دکھ نہ دیں، ورنہ عبادات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کی خدمت کر کے جنت کمائیں۔قیامت کی نشانی یہ ہے کہ بچیاں اپنی ماؤں کی ہتک کریں گی والدین کی نافرمانی سخت گناہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین پر بھی اولاد کے حقوق ہیں اور وہ ان سے غافل نہ ہوں۔ بچوں کی شادی کے معاملات میں بچوں کی رضامندی لینا لازمی ہے۔ ان کے رشتوں کے معاملے میں ذات برادری کو لازم نہ بنائیں اور نہ ہی بچوں پر زبردستی رشتے تھوپیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں اور بیوی جھگڑے کے بعد صلح کر لیں تو اللہ خوش ہوتا ہے اور ان کے گناہ معاف کر دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں درگزر کو پیدا کریں۔ ایک دوسرے کو معاف کرنا اور صبر کرنا سیکھیں۔ فتح مکہ درگزر کی بہترین مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو انسان بھی آپ سے کوئی بھی تعلق رکھتا ہے اس کے ساتھ حسن سلوک کریں اور اچھے اخلاق کو اپنا شعار بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی زبان کو قابو میں رکھیں ہر چیز خوبصورت ہو جائے گی۔ انہوں نے طلباء و طالبات کو کہا کہ اساتذہ کو عزت دیں اور ان کا احترام کریں آپ کو مزید کامیابیاں ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ثقافت میں اسلام دکھائی دینا چاہئے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…