پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے پورا ایک علاقہ قطری شہزادے کو دیدیا ساتھ ہی صرف ایک لاکھ ڈالر کے عوض کیا کام کرنیکی اجازت دیدی ؟

datetime 4  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے عرب شہزادوں کو قیمتی اورنایاب پرندوں کے شکار کے پرمٹ جاری کر دئیے، ایک پورا علاقہ قطرے شہزادے کو تلور کے شکر کیلئے صرف ایک لاکھ ڈالر کے عوض دس روز کیلئے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موسم سرما شروع ہوتے ہی پاکستان میں دنیا کے مختلف علاقوں سے ہجرت کر کے آنیوالے نایاب قیمتی پرندوں کے

شکار کا سیزن بھی شروع ہو چکا ہے اور غیر ملکی شکاری اس بار بھی شکار کیلئے پاکستان کا رخ کر رہے ہیں ۔ ہر بار کی طرح اس بار کی عرب شہزادوں نے نایاب اور قیمتی پرندے تلور کے شکار کیلئے پاکستانی حکومت سے رابطہ کیا ہے اور وفاقی حکومت نے عرب شہزادوں کو بلوچستان میں قیمتی اور نایاب پرندوں کے شکار کیلئے پرمٹ جاری کر دئیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے 15 سے زائد علاقوں میں شکار کے لیےاجازت دی گئی ہے جبکہ ایک پورا علاقہ قطر کے شہزادے کو دیا گیاجہاں نایاب پرندے تلور کے شکار کے لیے صرف ایک لاکھ ڈالر کے عوض دس روز کا پرمٹ دیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے 15سے زائد علاقے غیر ملکیوں کو الاٹ کرنے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ بتایا گیا ہے کہ حکومت نے صرف دس روز کیلئے15 سے زائد علاقے غیر ملکیوں کو الاٹ کئے ہیں۔ قانون و قواعد کے مطابق عرب شہزادے سے ایک لاکھ ڈالر کی باقاعدہ فیس وصول کی گئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ عرب شہزادوں کو شکار کے پرمٹ وزارت خارجہ کے توسط سے جاری ہوئے ہیں اور اس حوالے سے پہلے وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کو باقاعدہ طور پر آگاہ کیا ہے۔ قطر کے شہزادے کو ایک لاکھ ڈالر جمع کروانے پر سو تلور مارنے کی اجازت دی گئی ہے۔قطری شہزادے کو ضلع جھل مگسی کا علاقے الاٹ کیا گیا ہے جہاں ان کو حکام کے بقول صرف ایک سو تلور مارنے کی اجازت ہو گی، تاہم اجازت نامے میں یہ واضح نہیں کہ اس ایک سو تلور کی مانٹیرنگ یا حساب کو ن کرے گا کیونکہ سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر کسی کو بھی عرب شیوخ کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…