سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی دولہا سرگودھا کی ماہم کو بیاہنے پاکستان پہنچ گیا، پاکستانی سکیورٹی اداروں نے شادی رکوا دی، وجہ بھی سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق آج کل پاکستان میں غیر ملکی دلہنوں اور دولہوں کا جیسے سیزن شروع ہے اور نوجوان پاکستانی لڑکے اور لڑکیاں سوشل میڈیا کے ذریعے غیر ملکی جیون ساتھی ڈھونڈنے میں لگے ہوئے ہیں اور کئی کی تو
شادی اپنے غیر ملکی جیون ساتھیوں سے ہو چکی ہے تاہم اب ایک شادی پاکستانی سکیورٹی اداروں نے عین وقت پر پہنچ کر رکوا دی ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ چینی دلہا چنگ شن اپنی دلہن بیاہنے کے لیے پاکستان کے شہر سرگودھا کے علاقہ فاطمہ جناح کالونی پہنچا لیکن سکیورٹی اداروں نے اس کی شادی شروع ہونے سے پہلے ہی روک دی ۔سکیورٹی اداروں نے اطلاع موصول ہونے پر موقع پر پہنچ کر چینی شہری سے کاغذات طلب کئے اور ان کی جانچ پڑتال کی۔سکیورٹی اداروں کی جانب سے چینی شہری کی شادی این او سی نہ ہونے کی وجہ سے روک دی گئی، چینی دولہا ضروری قانونی و کاغذی کارروائی کیلئے لاہور ایمبیسی چلا گیاہے۔ چینی دلہا کے جانے سے فاطمہ جناح کالونی کے رہائشی رحمت مسیح کی بیٹی اپنے دلہا کے انتظار میں عروسی لباس میں ملبوس ہو کر بیٹھی رہی۔واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی ایک چینی شہری نے مریدکے کی پاکستانی لڑکی سے شادی کی تھی۔چینی دلہا کے جانے سے فاطمہ جناح کالونی کے رہائشی رحمت مسیح کی بیٹی اپنے دلہا کے انتظار میں عروسی لباس میں ملبوس ہو کر بیٹھی رہی۔واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی ایک چینی شہری نے مریدکے کی پاکستانی لڑکی سے شادی کی تھی۔مریدکے کی ماہم اور مسٹر لی کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر دوستی ہوئی۔ماہم کا تعلق مریدکے کی مسیحی برادری سے ہے۔دونوں کی شادی کی تقریب چرچ میں نہایت دھوم دھام سے ہوئی اور اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد ماہم کا چینی دولہا دیکھنے کیلئے جمع ہو گئے تھے۔