اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم گرین پاکستان مہم کامیاب کرانے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری سکولوں کے پرنسپلز،ہیڈماسٹرز ودیگر ارباب اختیار کو طالب علموں سے پچاس روپے کا چندہ لے کر پودے لگانے کا حکم دیدیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سرگودھا، جھنگ ، خانیوال ، بھکر ، لیہ ودیگر اضلاع میں پرائمری سکول سے لے کر ہائی تک میں زیر تعلیم تمام بچوں اور بچیوں کو پرنسپلز و ہیڈماسٹرز کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ وہ 50 روپے
وزیراعظم گرین پاکستان مہم کے لئے جمع کرائیں اور چندہ نہ دینے کی صورت میں ان کیخلاف سخت ترین اقدامات کیے جائیں گے ۔دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ اضلاع میں سکول افسران نے اپنی جانب سے ایسے اقدامات اٹھائے ہوں گے تاہم حکومت کی جانب سے ایسے کوئی احکامات نہیں دیے گئے ۔واضح رہے کہ حکومت نے پورے ملک میں گرین پاکستان مہم کا آغاز کیا تھا جس کے تحت اب تک لاکھوں پودے لگائے جا چکے ہیں۔