جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

ان کو کسی اپوزیشن کی کوئی ضرورت نہیں،حکومتی وزرا ء ایک دوسرے کی خود تردید کر رہے ہیں، علی محمد خان کی جانب سے فواد چوہدری کے بیان کی تردید پر ن لیگ کے مشاہد اللہ خان کا دلچسپ تبصرہ ، کیا کچھ کہہ گئے؟

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت نے100دنوں میں اپنی لیے ایک ہزار مسائل پیدا کر لیے ہیں جن سے نکلنے کا راستہ انہیں اب نظر نہیں آرہا،عمران خان میں حکومت چلانے کیلئے مطلوبہ اہلیت نہیں ہے وہ جو بھی کر لیں اس کا الٹا اثر ہوگا،عمران خان کے دائیں بائیں کرپشن کے بادشاہ بیٹھے ہیں ان سے کرپشن کے خلاف جنگ کا آغاز کریں،

طاہر داوڑ کے قتل پر حکومتی نا اہلی بے نقاب ہو چکی ہے،حکومت داخلی اور خارجی محاذوں پر مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،حکومتی وزرا ء ایک دوسرے کی بیانات کی خود تردید کر رہے ہیں ان کو کسی اپوزیشن کی کوئی ضرورت نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیکیا۔ مشاہل اللہ خان نے کہ کہ حکومت نا اہل اور نا لائق ترین ہے جس کو عوام کے مسائل کا ادراک ہی نہیں ہے۔جب عوامی مسائل کا ادراک نہیں ہے تو 100روزہ پلان ہو یا ایک ہزار روزہ پلان حکومت اس پر عملدرآمد نہیں کرسکتی۔حکومت نے عوامی مسائل تو حل نہیں کیے لیکن پہلے100دنوں میں اپنی لیے ایک ہزار مسائل پیدا کر لیے ہیں جن سے نکلنے کا راستہ انہیں اب نظر نہیں آرہا۔ عمران خان نے آتے ہی سادگی کا شوشہ چھوڑا لیکن اب تک صرف اس سادگی مہم سے14کروڑ بچا پائے ہیں۔عمران خان میں حکومت چلانے کیلئے مطلوبہ اہلیت نہیں ہے وہ جو بھی کر لیں اس کا الٹا اثر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی وزرا ء کرپشن کے خلاف جہاد کرنے کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں لیکن اصلمیں یہ لوگ کرپشن کو فروغ دے رہے ہیں۔عمران خان کے دائیں بائیں کرپشن کے بادشاہ بیٹھے ہیں جن کے خلاف ان کے منہ سے ایک لفظ نہیں نکلتا۔ صرف اپوزیشن کو چور کہنا اور ان کے خلاف ذاتی عناد پر کرپشن کے مقدمات بنانے سے کرپشن ختم نہیں ہوگی۔اگر کرپشن کے

خلاف جنگ کرنی ہے تو اس کی شروعات عمران خان اپنے گھر سے کریں۔شہباز شریف کو نیب نے گرفتار کر لیا ہے اور تین مرتبہ ریمانڈ میں توسیع بھی لی جا چکی ہے لیکن ان کے خلاف اب تک ریفرنس دائر نہیں کیا جا سکا لیکن پرویز خٹک کے خلاف نیب نے ریفرنس دائر کیے ہیں ابھی تک جس پر کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔ نیب یا تو سب کو گرفتار کرے یا سب کو رہا کرے۔ ان کی پسند کا

احتساب کا نظام نہیں چلنے دیں گے۔طاہر داوڑ کے قتل پر حکومتی نا اہلی بی نقاب ہو چکی ہے۔ ان کے قتل کے معاملے پر حکومت کا چار روز تک قبول ہی نہ کرنا تشویش پیدا کر رہا ہے۔ حکومت بتائے کہ جن افراد کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں حکومت نے ان کے تحفظ کیلئے کیا اقدامات ابھی تک کیے ہیں۔حکومت داخلی اور خارجی محاذوں پر مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور ان کی کوئی منصوبہ بندی نظر نہیں آرہی ۔حکومتی وزرا ء ایک دوسرے کی بیانات کی خود تردید کر رہے ہیں ان کو کسی اپوزیشن کی کوئی ضرورت نہیں ۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…