بدھ‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2024 

امتیاز وزیر نامی شخص شہید ایس پی طاہر داڑو کی میت کو منظور پشیتن کے حوالےکرنے پر کیوںبضد تھا ؟اس کے پیچھےبڑی وجہ کیا تھی ؟ تہلکہ خیز انکشافات میں سب سامنے آگیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک)شہید ایس پی طاہر داڑو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر کافی مقبول ہو گئی ہے جس میں وہ پی ٹی ایم کے مظاہرین کو سمجھا رہے ہیں پاکستان کو دہشتگردی کے سنگین خطرات لاحق ہیں اور ان کے پیچھے کوئی اور نہیں بلکہ افغانستان ،بھارت ، سی آئی اے اور را شامل ہیں ۔ شہید ایس پی نے ویڈیو پیغام میں مظاہرین کو سمجھا یا ہے کہ پاکستان کیخلاف گھنائونی سازشوں میں

خاص کر پشاور شہر میںعالمی دہشتگردی کے پیچھے بھارت اور افغانستان ، سی آئی اے اور’ را‘ ملوث ہیں ۔ طاہر داڑو کی میت تاخیر سے حوالگی کیوں کی گئی ، اندرکا قصہ سامنے آگیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک افغان مذاکرات میں امتیاز وزیر نامی شخص افغان حکام کی قیادت کر رہا تھا ۔ مذاکرات کرنے والے شخص امتیاز وزیر کا رویہ کافی جارحانہ تھا اور وہ اس بات پر بضد تھا کہ طاہر داڑو کی میت صرف منظور پشتین کے حوالے کی جائے ۔ محسن داڑو اور امتیاز وزیر کی آپس میں تقریباً 10منٹ تک گفتگو کا سلسلہ چلا ۔ اس معاملے پر ذرائع کا کہنا تھا کہ امتیاز وزیر اور محسن داڑو پہلے ایک دوسرے واقف لگ رہے تھے ۔ محسن داڑو نے امتیاز وزیر کو راضی کیا کہ میت عمائدین کے حوالے کر دی جائے گی ۔ ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ امتیاز وزیر اس وقت افغانستان کے شہر کابل میں فائیو سٹار ہوٹل میں رہ رہا ہے ۔ تاہم اس کے افغان صدر اشرف غنی کا قریبی ساتھی سمجھا جارہا ہے ۔ امتیاز کا تعلق سپیم وام ششی خیل کے علاقے سے ہے ۔ امتیاز وزیر 2013ء میں پاکستان آیا تھا اس نے اے این پی کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑاتھا ۔

موضوعات:



کالم



ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں


شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…