میرے ے بینک اکاؤنٹس میں تمام رقم کس کی ملکیت ہے؟موجودہ حکومت نے اللہ سے جنگ مول لی ہے،اسحاق ڈار نے بڑا دعویٰ کردیا

15  ‬‮نومبر‬‮  2018

لندن(آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میرے مزید درجنوں اکا ؤنٹس کا ذکر سراسر جھوٹااور بے بنیاد پروپیگنڈہ ہے،میرے ے بینک اکاؤنٹس میں تمام رقم فلاحی اداروں ہجویری ٹرسٹ وہجویری فاؤنڈیشن کی ملکیت ہے، ان اداروں سے سالانہ ہزاروں لوگ راشن، طبی امداد اور تعلیمی وظائف لے رہے ہیں ،

اس وقت ان کی زیرِ کفالت 100 یتیم بچے ہیں ،یہ حقیقت تحریری طور پر بھی چند سال پہلے ریکارڈ پر لا چکا ہوں، موجودہ حکومت نے یتیموں اور مستحقین کے 36 کروڑ کی امانت پنجاب حکومت کو منتقل کر کے اللہ سے جنگ مول لی ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں اسحاق ڈار نے کہاکہ وہ کئی بار بتا چکے ہیں کہ میرے بینک اکاؤنٹس میں تمام رقم فلاحی اداروں ہجویری ٹرسٹ و حہویری فانڈیشن کی ملکیت ہے، ان اداروں سے سالانہ ہزاروں لوگ راشن، طبی امداد اور تعلیمی وظائف لے رہے ہیں اور اس وقت ان کی زیرِ کفالت 100 یتیم بچے ہیں۔یہ حقیقت تحریری طور پر بھی چند سال پہلے ریکارڈ پر لا چکا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ یہ ادارے چندہ اکٹھا نہیں کرتے بلکہ 15 سال سے خالصتا میرے عطیات پر چل رہے ہیں اور دوسرے فلاحی کاموں کے علاوہ اب تک 250 یتیم بچوں کو اپنے پیروں پر الحمدللہ کھڑا کرچکا ہوں، یہ اللہ کے لئے کئے کام ہمارے ساتھ ہوئی نا انصافیوں کی وجہ سے منظرِ عام پر آئے ورنہ 15 سال کبھی ان کا ذکر تک نہیں کیا۔ یتیموں اور مستحقین کے 36 کروڑ کی امانت پنجاب حکومت کو منتقل کر کے انہوں نے اللہ سے جنگ مول لی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہاکہ اب اللہ جانے اور یہ لوگ! اور بعض میڈیا پر نشر کردہ خبروں میں میرے جو مزید درجنوں اکا ؤنٹس کا ذکر ہے وہ سراسر جھوٹااور بے بنیاد پروپیگنڈہ ہے۔ ہم کریں بات دلیلوں سے تو رد ہوتی ہے،اس کے ہونٹوں کی خاموشی بھی سند ہوتی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…