اسلام آباد(نیوزڈیسک)پٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی، مہنگائی کے ستائے عوام کو خوشخبری سنادی گئی، تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کی وجہ سے اب پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا واضح امکان پیداہوگیا ہے ،
توقع کی جارہی ہے کہ یکم دسمبر سے حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے بجائے بڑی کمی کا اعلان کرے گی ، جس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ کچھ ہفتوں سے قیمتوں میں مسلسل کمی ہورہی ہے ، ماہرین تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ امریکہ کی جانب سے ایران کو دس ممالک کو تیل کی سپلائی کی اجازت اہم وجہ قرار دی جارہی ہے واضح رہے کہ عالمی منڈی میں امریکی خام تیل مزیدایک ڈالر ساٹھ سینٹ کی کمی کے بعد 59ڈالر فی بیرل اور برطانوی خام تیل بھی ایک ڈالر 60سینٹ کی کمی کے بعد 69 ڈالر 36سینٹ فی بیرل کی قیمت تک آگیا ہے ،مجموعی طورپر تقریباً دو ہفتوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 9فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔توقع کی جارہی ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر پاکستان کی معیشت پر بھی انتہائی خوشگوار ہوگا اور حکومت تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کرے گی۔