بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

آرمی چیف کی زیر صدارت کمانڈرز کانفرنس ٗاہم فیصلے کرلئے گئے

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں ریاست کی رٹ یقینی بنانے کیلئے تمام ریاستی اداروں کی حمایت جاری رکھی جانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 215 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں جیو اسٹریٹجک صورتحال اور ملکی سلامتی کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کانفرنس میں ملک میں جاری آپریشنز، پاک افغان سرحد پر

آہنی باڑ اور مشرقی سرحد کی صورتحال، بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔آئی ایس پی آر نے کہنا ہے کہ ملک میں پائیدار امن لانے کیلئے پاک فوج کی کوششیں جاری رکھنے اور علاقائی امن کیلئے تمام اقدامات کی حمایت کے عزم کا ا ظہار کیا گیا۔پاک فوج کے ترجمان کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں ریاست کی رٹ یقینی بنانے اور قانون کی حکمرانی کیلئے تمام ریاستی اداروں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…