ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اسرائیل کو توتسلیم کروانا، قادیانیوں کو تقویت دینا، آسیہ کی رہائی اورسی پیک کو خراب کرنا،عمران خان کے مقاصد کیا ہیں؟مولانافضل الرحمان نے سنگین الزام عائد کردیا

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) جمعیت علماء اسلا م (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جعلی مینڈیٹ قوم پر مسلط کیا گیا ہے،یہ جعلی حکومت ہے،حکومت کو وقت دینا جعلی الیکشن کو قبول کرنے کے مترادف ہے،موجودہ حکومت میں مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں۔پشاورمیں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ عمران خان کو چارمقاصد کیلئے ملک کا وزیراعظم بناگیا۔

اسرائیل کو توتسلیم کروانا، قادیانیوں کو تقویت دینا، آسیہ کی رہائی اورسی پیک کو خراب کرناشامل ہیں۔چاروں کام پرآغازہوگیاہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی ایشوز سے متعلق اصولی موقف ہے، پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے، قیام پاکستان کے لیے اسلامی نظریہ کے تحت قربانی دی گئی ہے۔ موجودہ حکومت نے سب سے پہلے انسداد توہین رسالت کی قانون میں ترمیم کرنے کی کوشش کی مگر علماء نے ناکام بنادی۔توہین رسالت کی مرتکب خاتون کو بری کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی دباؤ کے تحت ملعون آسیہ کے کیس کا فیصلہ دیا گیا ہے، ملکی جمہوریت عالمی دباؤ میں ہے۔ پرویز مشرف دور حکومت میں اسلامی قوانین سے چھیڑ خانی کی گئی ہے۔ 22 جنوری کو یورپی یونین کا وفد پاکستان آیا تھا، یورپی یونین نے اپنے دورے میں مالی تعاون ملعون آسیہ کی رہائی سے مشروط کیا تھا۔ مغربی قوتیں ملعون آسیہ کے فیصلے پر جشن منا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا لیڈر ایک مہرہ ہے، موجودہ حکومت کو وقت دینا جعلی الیکشن کو قبول کرنے کے مترادف ہے،ملکی نظریہ کی جنگ آج سڑکوں پر لڑ رہے ہیں، حکومت دینی مدارس کی رجسٹریشن ختم کرنے پر تلی ہے، موجودہ حکومت علماء کے خلاف ایف آئی آر درج کررہی ہے۔ جیلیں بھر جائینگی مگر کسی کے سامنے نہیں جھکے گے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…