فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، سابق خاتون ن لیگی ایم پی اے طیبہ ضمیر سے 800کنال سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی۔ ن لیگ کے کئی رہنما بھی زمینوں میں قبضوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ طلال چوہدری کا مدینہ ٹاون میں غیر قانونی ڈیرہ موجود تھا جس کی نشاندہی پر فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے آپریشن کیا اور اس دوران اسے مسمار کردیا گیا۔یہ غیر قانونی ڈیرہ انہوںنے پی ایچ اے کے پارک کی جگہ پربنا رکھا تھا۔ن لیگ کے افضل کھوکھر
کا ڈیرہ بھی تجاوزات کے زمرے میں آنے پرمسمار کردیا گیا ہے۔افضل کھوکھر کا کہنا تھا انکی کوئی بھی جائیداد غیر قانونی نہیں ہے۔تجاوزات کے خلاف تازہ ترین خبر کے مطابق سرگودھا میں اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ مال کی ایک بڑی کارروائی میں سابق لیگی ایم پی اے طیبہ ضمیر سے 800 کنال سرکاری اراضی واگزار کرا لی گئی ہےجبکہ اراضی پر قائم کی گئی غیرقانونی تعمیرات بھی مسمار کر دی گئیں۔ ہیوی مشینری سے اراضی پر بنے متعدد مکانات اور کمرے مسمار کئے۔