مظاہروں کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی تصاویرجاری،اگر آپ ان میں سے کسی کو پہچانتے ہیں تو فوراً اطلاع دیں ، حکومت نے عوام سے اپیل کردی

4  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت داخلہ نے حالیہ احتجاج کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی تصاویر جاری کردیں۔سپریم کورٹ کے مسیحی خاتون آسیہ بی بی سے متعلق فیصلے کے بعد احتجاج کے دوران شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی تصاویر جاری کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شر پسند افراد کی شناخت کے لیے پولیس اور ایف آئی اے کی معاونت کی جائے۔وزارت داخلہ نے شرپسندوں کی شناخت کی صورت میں ایف آئی اے اور

پولیس کو فوری کارروائی کے احکامات بھی جاری کردئیے۔وزارت داخلہ کے مطابق شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی مزید تصاویر بھی جاری کی جائیں گی۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز املاک اور عام افراد کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی تھی۔لاہور میں سڑکیں بلاک کرنے اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں تحریک لبیک کے رہنما افضل قادری اور خادم حسین رضوی سمیت 500 افراد کے خلاف 11 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…