اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو برقرار رکھا تو اس کی قیمت ادا کرینگے، وزیراعظم ٹھیک لوگوں سے مشورہ نہیں کر رہے، آپ احتساب نہیں کریں گے تو ملک کا نقصان ہوگا اور اگر آپ احتساب احتساب چیختے رہیں تو معیشت تباہ ہوجائے گی ، وزرائے اعظم پھانسی چڑھ گئے اور قتل ہوئے اور وہ اسی لئے قتل ہوئے کہ انہوں نے
انتقامی رویہ اختیار کیا ، معروف صحافی ہارون الرشید نے عمران خان کو خبردار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ ان خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کوبرقرار رکھا تو اس کی قیمت ادا کریں گے ، ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ اس وقت بیورو کریسی کے حوالے سے جوکچھ ہورہاہے وہ عمران خان خود کررہے ہیں، وہ سیاسی ترجیحات کبھی طے نہیں کرسکے ، اس لئے ان کو اسٹیبلشمنٹ پر انحصار کرنا پڑا ۔ وہ ٹھیک لوگوں سے مشورہ نہیں کرتے ۔انہوں نے کہا کہ کوئی کسی کو نہیں نکال سکتا جو نکلتا ہے وہ اپنی کرتوتوں کی وجہ سے نکلتا ہے اور اس کو اللہ نکالتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاست کا فہم کہتاہے کہ اگر آپ احتساب نہیں کریں گے تو ملک کا نقصان ہوگا اور اگر آپ احتساب احتساب چیختے رہیں تو معیشت تباہ ہوجائے گی ۔وہ سیاسی ترجیحات کبھی طے نہیں کرسکے ، اس لئے ان کو اسٹیبلشمنٹ پر انحصار کرنا پڑا ۔ وہ ٹھیک لوگوں سے مشورہ نہیں کرتے ۔انہوں نے کہا کہ کوئی کسی کو نہیں نکال سکتا جو نکلتا ہے وہ اپنی کرتوتوں کی وجہ سے نکلتا ہے اور اس کو اللہ نکالتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاست کا فہم کہتاہے کہ اگر آپ احتساب نہیں کریں گے تو ملک کا نقصان ہوگا اور اگر آپ احتساب احتساب چیختے رہیں تو معیشت تباہ ہوجائے گی ۔ ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ وزرائے اعظم پھانسی چڑھ گئے اور قتل ہوئے اور وہ اسی لئے قتل ہوئے کہ انہوں نے انتقامی رویہ اختیار کیا ۔ احتساب کا کام وزیراعظم کا نہیں بلکہ ریاستی اداروں کا ہے ۔