جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کا خودایوان کی کر سیاں ‘میز اور کمپیوٹرتوڑ کرملبہ اپوزیشن پر ڈالنے کا انکشاف،ویڈیو سامنے آگئی،حکومت کو شدید شرمندگی کا سامنا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آئی این پی)پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کا خودایوان کی کر سیاں ‘میز اور کمپیوٹرتوڑ کاملبہ اپوزیشن پر ڈالنے کا انکشاف ہو گیا ‘اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبا زشر یف نے ایوان میں کرسیاں ‘میز اور کمپوٹر بجٹ اجلاس کے اختتام پر مکمل طور پر ٹھیک ہونے کی ویڈیو بھی پیش کردی جبکہ اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہبا زشر یف نے کہا کہ پرویز الٰہی سازش کرنے کیلئے اسپیکر بنے ہیں‘تحر یک انصاف والو سن لو! پرویز الٰہی نے نوازشریف اور مشرف کیخلاف بھی سازش کی

اب پھر سازش کرے گا، پھر کہتا ہوں کہ پنجاب بینک کے ڈاکے کا ذمہ دار پرویز الٰہی ہے’جب تک ارکان اسمبلی کی عزت اور ایوان کا تقدس بحال نہیں ہوگا ہم اسمبلی میں نہیں جائیں گے اور روز پرویز الٰہی کو بے نقاب کریں گے۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبا زشر یف نے کہا کہ مسلم لیگ نے تعلیم کیلئے14سوارب سے زائد کا بجٹ رکھا۔ لیکن انہوں نے کٹوتی کردی۔کسان پس گیا تھا اس کی کمر ٹوٹ گئی تھی ہم نے 21ارب سبسڈی دی تاکہ ان کے ٹیوب ویل چل سکیں اور کھاد سستی ملے۔سائنس فرانزک لیبارٹری نہ ہوتی توقصور کی بچی کا قاتل کیفرکردار تک نہ پہنچتا۔ اسی طرح کے پی میں بھی بچی سے زیادتی کی نشاندہی فرانزک لیب سے ہوئی۔ہمارے حساس ادارے بھی تمام تحقیقات اسی لیب سے کرتے ہیں۔ انہوں نے تعلیم اور زراعت کیلئے بجٹ اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک ارکان اسمبلی کی عزت اور ایوان کا تقدس بحال نہیں ہوگا ہم اسمبلی میں نہیں جائیں گے اور روز پرویز الٰہی کو بے نقاب کریں گے۔ایوان کی اصل ویڈیو میں ساری کرسیاں درست پڑی ہوئی ہیں جبکہ اسپیکر کی فوٹیج میں کرسیاں اور میز گرا دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی نے کہا کہ ہمارے پاس قرضہ لینے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔ اگر قرضہ نہیں لینا تھا توڈرامہ کیوں کیا؟ بھینسیں بیچنے سے لوگوں کا پیٹ نہیں بھرتا۔

سپریم کورٹ کے احکامات ہیں کہ بنی گالہ میں نیازی جرمانہ ادا کرے۔ جبکہ عمران نیازی سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود جرمانہ نہیں دیتا یہ کیسا نیا پاکستان ہے؟ جہاں غریبوں کے گھر گرا دیے جائیں۔اوکاڑ امیں ایک شخص کو نوٹس دیا وہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کیخلاف اپوزیشن ملکر کردار ادا کرے گی۔اے این پی ، ایم کیوایم ،پیپلزپارٹی سمیت سب کہتے ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے،جب دھاندلی زدہ حکومت ہوگی توپھر تبدیلی ایسے ہی ہوگی۔نیازی صاحب کہتے ہیں

اپوزیشن میں مجرم بیٹھے ہیں بھئی اپنے کابینہ میں لوگوں میں دیکھیں۔حمزہ شہبازنے ایک سوال پر کہا کہ میں کوئی پیر نہیں ہوں زرداری صاحب پہلے بھی ملتے رہے اب بھی مل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیاض الحسن کے منہ سے پھول نہیں جڑھتے ، فیاض الحسن چوہان پہلے کسی اخلاقیات ے ادارے سے تربیت لیکر آئیں پھر بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی اسپیکر بننے نہیں آئے بلکہ پی ٹی آئی والوں کو کہتا ہوں کہ یہ سازشیں کرنے آیا ہے۔اس نے نوازشریف اور مشرف کیخلاف بھی سازش کی تھی۔ اس کو کیاضرورت پڑ گئی کہ ڈپٹی وزیراعظم سے اب اسپیکر بن گیا ہے؟پھر کہتا ہوں کہ پنجاب بینک کے ڈاکے کا ذمہ دار پرویز الٰہی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…