جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

آ شیا نہ ہا ؤ سنگ اسکینڈل ، قو می اسمبلی میں قا ئد حز ب اختلاف میا ں شہباز شر یف کانیب کے سوا لات پر حیرت انگیز ردعمل،کیا کرتے رہے؟تفتیش کرنیوالے بھی پریشان ہوگئے

datetime 20  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی) آ شیا نہ ہا ؤ سنگ اسکینڈل میں گر فتار قو می اسمبلی میں قا ئد حز ب اختلاف میا ں شہباز شر یف نے نیب کے سوا لات پر چپ سا دھ لی ہے، بہت سے سوا لو ں کا جواب دینے کے لیئے متعلقہ ریکا رڈ فرا ہم کر نے کی در خواست بھی دے دی۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف سے آشیانہ اقبال پراجیکٹ کا ٹھیکہ تبدیل کرنے سے متعلق سوالات کیے گئے مگر شہباز شریف کوئی جواب نہ دے سکے۔

شہباز شریف، کامران کیانی کا نام لینے سے بھی کترا گئے۔ نیب کو کامران کیانی کی کمپنی کے بارے میں نہیں بتایا، نیب نے سابق وزیراعلی سے آشیانہ اقبال پراجیکٹ کے معاملات پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے سپرد کرنے کی وجوہات طلب کیں مگر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف خاموش رہے۔نیب زرائع کے مطابق تحقیقات میں سوال کیا گیا کہ ایک مسترد شدہ ٹھیکیدار کامران کیانی کے کہنے پر انکوائری کیوں کروائیتو شہباز شریف خاموش رہے۔ دوسراسوال کیا گیا کہ ٹھیکہ منسوخ کرنے سے متعلقہ مراسلہ اینٹی کرپشن کو بھیجنے سے پہلے کیوں لکھا۔ شہباز شریف ایک بار پھر خاموش رہے۔ نیب نے سوال کیا کہ فواد حسن فواد کو پی ایل ڈی سی کے افسران کو طلب کرنے کا کیوں کہا؟شہبازشریف نے جواب دیاکہ یاد نہیں کہ کیوں کہا تھا۔ سوال کیا گیا کہ احد چیمہ کو کیوں آشیانہ اقبال پراجیکٹ کی ذمہ داری دی؟ شہبازشریف نے جواب دیا کہ ریکارڈ دکھائیں پھر جواب دوں گا۔نیب لاہور نے شہباز شریف کے خلاف انکوائری میں انجنیئرنگ کنسلٹنسی سروسز کے افسران، پی ایل ڈی سی اور ایل ڈی اے کا ریکارڈ اورخواجہ منصور مظہر، شیخ علا الدین، طلحہ برکی، کرامت اللہ چوہدری، بشیر احمد، چوہدری لطیف کمپنی کے مالکان کو بھی طلب کرلیا۔  آ شیا نہ ہا ؤ سنگ اسکینڈل میں گر فتار قو می اسمبلی میں قا ئد حز ب اختلاف میا ں شہباز شر یف نے نیب کے سوا لات پر چپ سا دھ لی ہے، بہت سے سوا لو ں کا جواب دینے کے لیئے متعلقہ ریکا رڈ فرا ہم کر نے کی در خواست بھی دے دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…