ہفتہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2026 

خاتون ڈرائیورکی بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی سمیت ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہونے کی کوشش ‘ پولیس اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں اورگالیاں، یہ خاتون کون ہیں؟ حیرت انگیزانکشافات‎

datetime 20  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی)خاتون ڈرائیورکی بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی سمیت ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہونے کی کوشش ‘ پولیس اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر قانون کے رکھوالوں نے خاتون کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑی میں سوار خاتون ڈرائیور نے ڈپلومیٹک انکلیومیں داخل ہونے کی کوشش کیخلاف تھانے میں درخواست جمع کرادی گئی۔ڈیوٹی پر تعینات اہلکار نے قانونی کارروائی کیلئے تھانہ سیکریٹریٹ میں دی گئی

درخواست میں کہا کہ خاتون نے پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔درخواست میں یہ بھی کہا کہ خاتون ڈرائیور نے بیریئر پرگاڑی ٹکرانے اور پولیس اہلکاروں سے گالم گلوچ بھی کی،خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کی جائے۔دوسری جانب ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق بغیر نمبر پلیٹ داخل ہونے والی خاتون ڈاکٹر شہلا نامی خاتون نے پولیس والوں کو دھمکانے کے لیے گالیاں اور دھمکی بھی دیں، اب تھانہ سیکرٹریٹ میں اس خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…