اسلام آباد( این این آئی ) پاکستان عوامی تحریک نے نواز شریف اور شہبازشریف کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں بلانے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں نوازشریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، رانا ثنا اللہ، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، پرویزرشید، عابد شیر علی، چوہدری نثار، توقیر شاہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں لاہورہائیکورٹ اورٹرائل کورٹ کا فریقین کو عدالت میں نہ بلانے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ماڈل ٹاؤن سے رکاوٹیں ہٹانے کے لئے طاقت کا استعمال کیا، اس موقع پر 10 معصوم لوگوں کی جانیں لی گئیں، سپریم کورٹ فریقین کو طلب کرنے کا حکم صادر کرے۔پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے جو کیس عدالت میں چل رہا ہے اس حوالے سے حکومت ہمارے ساتھ کوئی تعاون نہیں کرسکتی، کیس کی راہ میں بڑی رکاوٹ بیوروکریسی ہے، بیوروکریٹ ایک دوسرے کے خلاف کارروائی نہیں کرتے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے پراسیکیوٹرٹیم تبدیل کردی جس سے انصاف کا حصول آسان ہوگا۔اس حوالے سے وفاقی وزیرمذہبی پیرنورالحق قادری نے کہا کہ تحریک انصاف پہلے دن سے سانحہ ماڈل ٹاؤن پرعوامی تحریک کے ساتھ کھڑی ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل اپنے انجام تک پہنچ رہے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک نے نواز شریف اور شہبازشریف کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں بلانے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں نوازشریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، رانا ثنا اللہ، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، پرویزرشید، عابد شیر علی، چوہدری نثار، توقیر شاہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔