ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

منی لانڈرنگ کی سختی سے روک تھام کا فیصلہ،ملک بھر میں ہر قسم کے بینک اکاؤنٹس کے ساتھ اب یہ کام کیاجائے،اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو بڑا حکم جاری کردیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) منی لانڈرنگ کی سختی سے روک تھام کا فیصلہ،ملک بھر میں ہر قسم کے بینک اکاؤنٹس کے ساتھ اب یہ کام کیاجائے،اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو بڑا حکم جاری کردیا منی لانڈرنگ سے متعلق جے آئی ٹی کی جانب سے سندھ حکومت سے مانگے گئے دستاویزات تاحال نہیں مل سکے، اسٹیٹ بینک نے

اکاؤنٹ ہولڈرز کے بائیو میٹرک کرانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جعلی بینک اکانٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کا معاملہ پر جے آئی ٹی کی جانب سے سندھ حکومت سے مانگے گئے دستاویزات تاحال نہیں مل سکے۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے مختلف محکموں اور کنٹرکٹرز کے دس سالہ ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے لیٹر لکھا تھا، جے آئی ٹی کی جانب سے محکمہ خزانہ، محکمہ سروسز، شوگرملز، اور دیگر کنٹرکٹرز کے ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے کہا گیا تھا، جے آئی ٹی کی جانب سے ریکارڈ کے حصول کیلئے چیف سیکریٹری سندھ کو خط بھی بھیجے گئے تھے۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک نے تمام اکانٹس ہولڈرز کو بائیو میٹرک کرانے کا حکم دیا ہے، جس میں لسٹڈ، پبلک لمیٹڈ، ذاتی اکانٹ رکھنے والے شامل ہیں، حکم نامے میں ایک ہزار ملین سے زائد اثاثے رکھنے والے کو تیس نومبر تک بائیو میٹرک کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔پانچ سو ملین رکھنے والی پبلک لمیٹڈ کمپنیز اکتیس جنوری تک بائیو میٹرک کرائیں جبکہ انفرادی بینک اکانٹس رکھنے والے تیس جون دوہزار انیس تک لازمی بائیو میٹرک کے پابند ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…