جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

پاک فوج نے افغانستان سے امریکی افواج کے فوری انخلاء کی مخالفت کردی،اگر پاکستان نے ساتھ نہ دیا تو پھر یہ کام نہیں ہوسکے گا، انتباہ کردیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2018 |

لندن(آئی این پی)پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج قومی سالمیت کی حقیقی عکاس ہے، چند افراد نے مزموم مقاصد کیلئے مغرب میں کچھ واقعات کو بنیاد بنا کر منفی تاثر دیا ہے،منفی تاثر دینے والے یہ نہیں بتاتے کہ 20کروڑ پاکستانی بین المذاہب ہم آہنگی کے ساتھ رہتے ہیں،پاکستان کی خواہش ہے کہ امریکاافغانستان میں مکمل امن آنے تک رہے،دنیامیں القاعدہ کوکبھی بھی پاکستان کی مددکے بغیرشکست نہیں ہوسکتی تھی

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دنیاکوپاکستان کاشکریہ اداکرناچاہیے،پاکستان نے خطے میں امن کیلئے بہت قربانیاں ہیں ،پاکستان اور خطے میں دیرپا امن کیلئے افغانستان میں امن ہونا ضروری ہے، ملالہ یوسفزئی پرحملہ خواتین کی تعلیم کے مخالف دہشتگردوں نے کیا۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورنے یہاں وارک یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ترقی کیلئے معیار تعلیم بڑھانا او رنوجوانوں کو بااختیار بنانا ضروری ہے۔ تقریباً اڑھائی ہزار بچے آرمی کے سکولوں کالجوں میں پڑھ رہے ہیں ۔ متاثرہ قبائلی علاقوں کے تقریباً500نوجوانوں نے پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا ہے۔ غیر مسلموں سمیت پاکستان سب کا ہے۔ پاک فوج کے آپریشن سے دہشتگردوں کی کارروائیاں بہت کم ہوگئی ہیں۔پاکستان کی خواہش ہے کہ امریکاافغانستان میں مکمل امن آنے تک رہے۔ملالہ یوسفزئی پرحملہ خواتین کی تعلیم کے مخالف دہشتگردوں نے کیا۔دنیامیں القاعدہ کوکبھی بھی پاکستان کی مددکے بغیرشکست نہیں ہوسکتی تھی۔دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دنیاکوپاکستان کاشکریہ اداکرناچاہیے۔پاکستان نیخطے میں امن کیلئے بہت قربانیاں ہیں۔پاکستان اور خطے میں دیرپا امن کیلئے

افغانستان میں امن ہونا ضروری ہے۔پاک فوج قومی سالمیت کی حقیقی عکاس ہے چند افراد نے مزموم مقاصد کیلئے مغرب میں کچھ واقعات کو بنیاد بنا کر منفی تاثر دیا ہے۔ منفی تاثر دینے والے یہ نہیں بتاتے کہ 20کروڑ پاکستانی بین المذاہب ہم آہنگی کے ساتھ رہتے ہیں۔ پاکستانی نوجوان نہایت قابل، متحرک اور بڑی صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ 50ہزار پاکستانی ڈاکٹر امریکہ اور دیگر ممالک میں کام کررہے ہیں۔ پاکستانی نوجوان تعلیم مکمل کرکے وطن آئیں اور ملک کی خدمت کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…