ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سے جو غلطی ہوئی وہی غلطی عمران خان بھی کر گئے، کیا یہ ملک کی پہلی حکومت ہے جو 60دنوں میں بری طرح ڈی فیم ہو چکی ؟آئندہ کچھ دنوں میں کیا ہونیوالا ہے؟جاوید چوہدری کے انکشافات

datetime 16  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی ’ایکسپریس نیوز‘کے پروگرام ’کل تک‘کے میزبان اور معروف صحافی ، تجزیہ کار و کالم نگار جاوید چوہدری نے اپنے پروگرام کے انٹرو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد ہمارے وزیراعظم عمران خان کے آئیڈیل ہیں اور یہ ان سے متعلق گفتگو بھی کرتے رہتے ہیں۔ مہاتیر محمد نے چند دن پہلے ایک دلچسپ انٹرویو دیا،

ان کا کہنا تھا کہ میری پارٹی نے سوچ کر منشور بنایا تھا کہ ہم حکومت میں نہیں آرہے، چنانچہ ہم نے اپنے منشور میں بڑے بڑے دعوے کر دئیے لیکن خلاف توقع ہم حکومت میں آگئے، اب ہمارا منشور ہمارے لئے ایک بہت بڑا بوجھ بن چکا ہے، مہاترین محمد نے مثال دی کہ میں حکومت بنانے سے قبل ٹال ٹیکس کے خلاف تھا، لیکن اب مجھے حکومت میں آکر پتہ چلاکہ ہم اگر ٹال ٹیکس ختم کر دیں تو پھر پرانی سڑکوں کی مرمت کیسے ہو گی، نئی سڑکیں کیسے بنیں گی۔ جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں یہ ٹریجڈی صرف مہاتیر محمد تک محدود نہیں بلکہ ہمارے وزیراعظم اور ہماری حکومت کے ساتھ بھی یہی کچھ ہو رہا ہے، ان کے دعوے، ان کی تقرریں ، ان کے وعدے بھی آج ان کیلئے بوجھ بن چکے ہیں اور یہ بوجھ انہیں 60دنوں میں وہاں لے آیا جہاں آج میاں نواز شریف بھی یہ کہہ رہے ہیں ۔ اس موقع پر جاوید چوہدری نے نواز شریف کا گزشتہ روز احتساب عدالت کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کا کلپ چلایا جس میں نواز شریف کہہ رہے تھے کہ پہلے 50دنوں یا پہلے 60دنوں میں ضمنی الیکشن کا ایسا رزلٹ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آیا ہے اور سب کچھ یکسر بدلا ہے، میں جیل میں رہا ہوں ، آپ جانتے ہیں کہ مجھ پر مقدمے بن رہے ہیں، شہباز شریف جیل میں ہیں ، نیب کی قید میں ہیں۔ ان حالات میں عوام نے جوق در جوق نکل کرمسلم لیگ ن کو اپنا ووٹ ڈالا ہے

اور یہ پیغام ہے کہ آنیوالا وقت کس طرح کا آرہا ہے۔ گزشتہ 4سالوں میں ڈالر 104روپے سے بڑھا ہی نہیں ، چار سال اس کی قیمت مستحکم رہی اور ایک ہی جگہ کھڑا رہا۔ اور ابھی 50دنوں کے اندر اندر آپ لوگوں نے ڈالر کا بھی حال دیکھ لیا ہے، باقی مہنگائی کا بھی حال آپ کے سامنے ہے، ہمارے زمانے میں مہنگائی نہیں تھی بلکہ لوگ بڑے خوش تھے، اللہ کے فضل و کرم سے یہ سب حالات بدل جائیں گے۔

جاوید چوہدری کانواز شریف کے کلپ کے بعد کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن کے نتائج نے واقعی قوم کو حیران کر دیا، نئے پاکستان کے لوگوں نے پرانے پاکستان کی ن لیگ کو 4قومی اور 7صوبائی نشستیں، اے این پی کو کے پی کے میں دو صوبائی نشستیں ، ایم ایم اے کو قومی اسمبلی کی ایک سیٹ اور پاکستان پیپلزپارٹی کو سندھ کی دو سیٹیں دے کر حیران کر دیا۔ ضمنی الیکشن میں عمران خان کی چھوڑی

دو نشستیں بھی ان کے ہاتھ سے نکل گئیں جبکہ ان کے دو چیف منسٹرز عثمان بزدار اپنے علاقے مظفر گڑھ، محمود خان اپنے علاقے سوات میں پارٹی کی نشست نہ بچا سکے، جہلم سے فواد چوہدری کی چھوڑی ہوئی نشست بھی ن لیگ کو مل گئی جبکہ راولپنڈی میں این اے 60کی جیت کا مارجن بہت کم ہے، یہ سیٹ بھی دوبارہ گنتی میں حکومت کے ہاتھ سے نکل سکتی ہے،

جبکہ اے این پی نے اس صوبے سے دو نشستیں نکال لیں جس نے دو ماہ پہلے پی ٹی آئی کو دو تہائی اکثریت دی تھی۔ یہ کل کی صورتحال تھی، جبکہ آج ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 32پیسے اضافہ ہو گیا ہے، اور سٹاک ایکسچینج 750مزید نیچے آگئی، ہم اسے کیا سمجھیں، کیا یہ ملک کی پہلی حکومت ہے جو 60دنوں میں برے طریقے سے ڈی فیم ہو چکی ہے، اور کیا حالات تبدیل ہو گئے ہیں اور کیا آنیوالا وقت ملک کیلئے مزید مشکلات لیکر آئیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…