اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)کیپٹن صفدر جعلی سکیموں میں دو ارب روپے کی کرپشن میں ملوث نکلے، نیب کی تحقیقات میں کرپشن کی منی ٹریل مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے جعلی سکیموں کے نام پر 2 ارب روپے کی کرپشن کی تھی۔ نواز شریف نے اپنے داماد کو دو ارب روپے کے فنڈز جاری کئے تھے ۔
اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب نواز شریف کی طرف سے خفیہ طریقے سے اربوں روپے کے فنڈز کی ادائیگی کا بھانڈا سابق سیکرٹری کابینہ عمار مسعود نے پی اے سی اجلاس میں پھوڑا جس پر نیب کی جانب سے تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف کے داماد نے جعلی ترقیاتی سکیمیں بنا کر دو ارب روپے بینکوں سے نکلوائے تھے جبکہ ایک ارب روپے مقامی ٹھیکیداروں کو تقسیم کئے گئے نیب تحقیقات کے مطابق جن ترقیاتی سکیموں کے نام پر دو ارب روپے کے خطیر فنڈز جاری کئے گئے تھے ان کا کوئی وجود ہی نہیں اور یہ سکیمیں صرف کاغذات تک محدود تھیں۔نیب حکام نے بتایا ہے کہ جن جن بینکوں سے دو ارب روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے ان سے بھی دستاویزات حاصل کرلی گئی ہیں۔ اور تمام کمرشل بینکوں کے علاوہ نیشنل بینک سے بھی دو ارب روپے کی منی ٹریل حاصل کرلی گئی ہے ۔ نیب کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ سادہ کاغذات پر مانسہرہ کے مقامی ٹھیکیداروں کو ایک ارب روپے کے فنڈز جاری کئے گئے تھے ان ٹھیکیداروں کے بیانات بھی حاصل کرلئے گئے ہیں۔نیب کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ سادہ کاغذات پر مانسہرہ کے مقامی ٹھیکیداروں کو ایک ارب روپے کے فنڈز جاری کئے گئے تھے ذرائع کے مطابق نیب حکام نے ابتدائی تحقیقات کے بعد کیپٹن صفدر کے خلاف دو ارب کرپشن کا نیا ریفرنس دائر کرنے پر غور شروع کر دیا ہے اور اس حوالے سے نیب کے اعلیٰ حکام میں مشاورت کا عمل جاری ہے۔